عالمی منظر

کویت ، رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے اموات کی تعداد 50 ہوگئی

اس عمارت میں تقریباً 160 افراد رہائش پذیر تھے

Web Desk

کویت ، رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے اموات کی تعداد 50 ہوگئی

اس عمارت میں تقریباً 160 افراد رہائش پذیر تھے

عمارت میں تقریباً 160 افراد رہائش پذیر تھے
عمارت میں تقریباً 160 افراد رہائش پذیر تھے

کویت کی رہائشی عمارت میں لگنے والی  آگ کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی۔

12 جون کو کویت کی ایک رہائشی عمارت میں ہولناک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 40 سے بڑھ کر 50 ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آگ بدھ کی صبح 6 بجے کے قریب چھ منزلہ عمارت کے باورچی خانے میں لگی۔ مبینہ طور پر اس عمارت میں تقریباً 160 افراد رہائش پذیر تھے، جو ایک ہی کمپنی کے کارکن ہیں۔

کویتی حکام نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد بھارتی شہریوں کی ہے۔ علاوہ ازیں کویتی حکام کے مطابق ہلاک شدگان میں فلپائن کے 3 شہری بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز آگ لگنے کے بعد اس افسوسناک واقعہ سے متعلق کویتی وزارت صحت کا اپنے جاری بیان میں کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجہ سے تقریباً 40 سے زائد زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ مرنے والوں میں بھارتی ملازمین بھی شامل ہیں۔

علاوہ ازیں عینی شاہدین نے بتایا تھا کہ آگ سے بچنے کے لیے کچھ لوگوں نے عمارت کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگا دی اور ہلاک ہو گئے۔

تازہ ترین