انفوٹینمنٹ

امیتابھ نے جیا کے بہت نخرے برادشت کیے، فریدہ جلال

سینئر اداکارہ فریدہ جلال نے امیتابھ اور جیا کی ڈیٹنگ کا قصہ سنا ڈالا۔

Web Desk

امیتابھ نے جیا کے بہت نخرے برادشت کیے، فریدہ جلال

سینئر اداکارہ فریدہ جلال نے امیتابھ اور جیا کی ڈیٹنگ کا قصہ سنا ڈالا۔

امیتابھ اور جیا کی ڈیٹنگ کا قصہ، فوٹو بشکریہ گوگل
امیتابھ اور جیا کی ڈیٹنگ کا قصہ، فوٹو بشکریہ گوگل

بالی وڈ انڈسٹری کی مشہور و معروف سینئر اداکارہ فریدہ جلال نے امیتابھ و جیا بچن کے ماضی کا بہترین قصہ سنا ڈالا۔

سینئر اداکارہ فریدہ جلال نے حال ہی میں ایک نجی پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور کھل کر اپنی نجی و پروفیشنل زندگی کے حوالے سے گفتگو کی۔

دورانِ انٹرویو ان سے سوال پوچھا گیا کہ آپ کو رات کو جیا اور امیتابھ بچن ہوٹل کیوں لے جاتے تھے؟ سوال کے جواب میں فریدہ جلال نے مسکراتے ہوئے کہا کہ یہ اس وقت کی بات ہے جب یہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے اور ان کی شادی ہونے والی تھی، ایسے میں جب بھی جیا امیتابھ سے ناراض ہوتیں تو وہ انہیں تاج ہوٹل میں چائے پلانے لے جاتے تھے۔

اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے فریدہ جلال نے یہ بھی کہا کہ میں کار کی پچھلی سیٹ پر بیٹھی سب منظر دیکھ رہی ہوتی تھی کہ امیتابھ کیسے جیا کے ناز نخرے برداشت کرتے اور انہیں منانے کی بھرپور کوشش کرتے۔ اور رہی بات مجھے ساتھ لے جانے کی تو میں ہمیشہ ان سے کہتی تھی کہ رات کے 11 یا 12 بجے آپ کیساتھ میں کیا کروں گی اور آپ کیساتھ تو میں کباب میں ہڈی ہی لگوں گی۔

فریدہ کے مطابق وہ  رات میں جلد سونے والی لڑکی تھی تو یہ اکثر مجھے اپنے ساتھ لے جاتے تھے جس پر خوش بھی ہوتی تھی کیونکہ یہ دونوں میرے بہت اچھے اور پرانے دوست ہیں ،اور یہ مجھے فریدہ نہیں بلکہ فری کہہ کر پکارتے ہیں۔

تازہ ترین