انفوٹینمنٹ

عامر خان کا والدہ کی سالگرہ پر شاندار تقریب کا اہتمام

اس تقریب میں 200 افراد شامل ہونگے

Web Desk

عامر خان کا والدہ کی سالگرہ پر شاندار تقریب کا اہتمام

اس تقریب میں 200 افراد شامل ہونگے

اس تقریب میں 200 افراد شامل ہونگے
اس تقریب میں 200 افراد شامل ہونگے

بالی وڈ اداکار عامر خان نے والدہ زینت حسین کی 90 ویں سالگرہ کے موقع پر ممبئی میں واقع رہائش گاہ پر ایک گرینڈ پارٹی کا اہتمام کرلیا۔

آج بروز جمعرات عامر خان کی والدہ زینت حسین اپنی 90ویں سالگرہ منارہی ہیں اس موقع پر جہاں انہیں عزیز و اقارب کی جانب سے مبارکباد موصول ہورہی ہیں وہیں انکی سابقہ بہو کرن راؤ کا خاص پیغام بھی سوشل میڈیا کی زینت بنا نظر آیا۔

سالگرہ کے اس خاص موقع پربھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ عامر خان اپنی والدہ کی سالگرہ کو یادگار بنانے کیلئے  ممبئی میں واقع رہائش گاہ پر ایک گرینڈ پارٹی کا اہتمام کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق عامر خان نے سالگرہ کی اس تقریب میں مختلف شہروں سے تقریباً 200 افراد کو مدعو کیا ہے، چونکہ زینت حسین گزشتہ ایک سال سے بیمار ہیں اب جب کہ وہ صحت یاب ہو چکی ہے اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے، ہر کوئی ایک بڑا اجتماع کرنا چاہتا تھا۔

اسی اثناء میں زینت حسین کی سالگرہ کے دن بنارس، بنگلورو، لکھنؤ، میسور اور دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے خاندان کے افراد اور دوست اس خاص دن کو منانے کے لیے جمع ہوں گے۔

یاد رہے کہ آنجہانی فلمساز طاہر حسین اور زینت کے بیٹے عامر خان مبینہ طور پر گزشتہ سال چنئی چلے گئے تھے کیونکہ ان کی والدہ شہر میں زیر علاج تھیں۔

تازہ ترین