یوٹیوب شارٹس کے لیے دلچسپ اے آئی فیچر کا اضافہ
اس فیچر میں کمنٹس کو ٹاپ اور Newest کے درمیان فلٹر کرکے رکھا جاتا ہے۔

دنیا بھر میں مقبول ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر شارٹس ویڈیو کے لیے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس فیچر کی آزمائش پہلے ہی طویل ویڈیوز کے لیے کی جا رہی ہے جس کا مقصد کمنٹس کو آرگنائز کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔اب اسے شارٹس ویڈیوز کا حصہ بنایا جا رہا ہے اور فی الحال محدود صارفین کو دستیاب ہے۔
یہ فیچر بنیادی طور پر کمنٹس کا تجزیہ کرکے انہیں مخصوص موضوعات کو مدنظر رکھ کر آرگنائز کرتا ہے۔
اس فیچر سے صارفین کو یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ ان کی ویڈیوز کے کمنٹس پر لوگ کن موضوعات پر بات کر رہے ہیں۔اس طرح وہ ناظرین کے پسندیدہ موضوعات سے واقف ہوکر اس کو مدنظر رکھ کر ویڈیوز تیار کرسکتے ہیں۔
اس فیچر میں کمنٹس کو ٹاپ اور Newest کے درمیان فلٹر کرکے رکھا جاتا ہے۔
طویل ویڈیوز کی طرح شارٹس ویڈیوز کے لیے بھی یہ فیچر فی الحال صرف موبائل ایپ میں دستیاب ہے۔
ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ فیچر کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔
-
فلم / ٹی وی 5 گھنٹے پہلے
مادھوری اور عامر فلاپ اداکار سے کامیاب فنکار تک
-
پاکستان 6 گھنٹے پہلے
عمران خان کی رہائی سے متعلق مولانا طارق جمیل کی بڑی پیشگوئی
-
انفوٹینمنٹ 6 گھنٹے پہلے
'سکندر' کی تشہیر کیلئے سلمان خان کی لافٹر شیفس آمد؟
-
فلم / ٹی وی 6 گھنٹے پہلے
فلم 'راک اسٹار' کی OTT ریلیز کے بارے میں جانیے