انفوٹینمنٹ

تابش ہاشمی کا ڈھکے چھپے انداز میں قومی کرکٹرز پر وار

اہم پیغام جاری کر دیا۔

Web Desk

تابش ہاشمی کا ڈھکے چھپے انداز میں قومی کرکٹرز پر وار

اہم پیغام جاری کر دیا۔

پاکستان کے معروف کامیڈین و میزبان تابش ہاشمی نے ڈھکے چھپے انداز میں قومی کرکٹ ٹیم کی کاکردگی پر اہم پیغام جاری کر دیا۔

تابش ہاشمی نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں یہ بظاہر تو والدین سے مخاطب نظر آئے لیکن حقیقت میں یہ پیغام کسی اور کیلئے تھا۔

تابش ہاشمی نے مذکورہ ویڈیو میں کہا کہ میری والدین سے گزارش ہے کہ آپ کے بچے جو بھی ایسا گیم کھیلتے ہیں جس میں ٹیم بنا کر کھیلا جاتا ہے مثلاََ کرکٹ، ہاکی، فٹبال وغیرہ تو جب بھی آپکے بچے گیم کھیل کر گھر واپس آیا کریں تو ان سے یہ نہ پوچھا کریں کہ تم نے کتنا اسکور کیا، کتنے گول کیے بلکہ یہ پوچھا کریں کہ آپ کی ٹیم کی پرفارمنس کیسی رہی، تب جا کر یہ مسئلے مسائل کہیں ختم ہوں گے۔

اپنی بات کی دلیل دیتے ہوئے تابش ہاشمی نے کہا کہ جب بچپن سے ہی بچے کے ذہن میں یہ بات ڈالی جائے گی کہ کارکردگی اکیلے کی معنیٰ نہیں رکھتی بلکہ ٹیم کی معنیٰ رکھتی ہے تو کہیں جا کر وہ صرف اپنی ذات کیلئے سوچنا چھوڑے گا۔

واضح رہے کہ کامیڈین تابش ہاشمی نے کچھ نہ کہتے ہوئے بھی بہت کچھ قومی کرکٹرز کو کہہ ڈالا جوکہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2024 میں کچھ خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا پا رہے ہیں، قومی ٹیم اب تک اپنے 2 اہم میچ ہار نے کے بعد صرف 1 ہی جیتی ہے، جس کے بعد اس کا ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں پہنچ پانا مشکل نظر آ رہا ہے۔

امریکا و بھارت سے شرمناک ہار کے بعد پاکستانی کپتان بابر اعظم  پر یہ الزام لگایا جا رہا ہے کہ یہ ٹیم میں ان کھلاڑیوں کو جگہ دیتے ہیں جو ان کے قریبی دوست ہیں اس کے علاوہ دیگر قابل کرکٹرز کو چانس ہی نہیں دیا جاتا۔

تازہ ترین