انفوٹینمنٹ

فریدہ جلال بھی کرن جوہر کے رویے میں تبدیلی پر بول پڑیں

اب لوگوں کی وفاداریاں بہت جلدی تبدیل ہوجاتی ہیں، فریدہ جلال

Web Desk

فریدہ جلال بھی کرن جوہر کے رویے میں تبدیلی پر بول پڑیں

اب لوگوں کی وفاداریاں بہت جلدی تبدیل ہوجاتی ہیں، فریدہ جلال

فریدہ  جلال کا نیا انکشاف کردیا
فریدہ  جلال کا نیا انکشاف کردیا

بھارتی سینیئر اداکار فریدہ جلال نے ہدایتکر و فلمساز کرن جوہر کے رویے میں آنے والی بڑی تبدیلی کے حوالے سے اپنی خاموشی توڑ دی۔

فریدہ جلال نے بطور چائلڈ اسٹار 1963 میں سنیما گھروں کی زینت بننے والی فلم 'یہ راستے ہیں پیار کے' میں کام کیا، جس کے بعد 1973 میں ریلیز ہونے والی فلم 'تقدیر' میں بطور نوجوان حسینہ اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں۔

بالی وڈ کی 200 سے زائد فلموں میں جلوہ گر ہونے والی اداکارہ فریدہ جلال حال ہی میں سنجے لیلا بھنسالی کی پہلی ویب سیریز 'ہیرامنڈی: دا ڈائمنڈ بازار' میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں اور اس کے بعد سے فریدہ جلال متعدد انٹرویوز دیتی ہوئی دکھ رہی ہیں۔

فریدہ جلال اپنے متعدد انٹرویوز میں اپنی نجی اور پیشاورانہ زندگی کے حوالے سے بات کرتی نظر آرہی ہیں۔

ایک انٹرویو میں فریدہ جلال نے کرن جوہر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'آج کل کے لوگوں کی وفاداری بہت جلدی تبدیل ہو جاتی ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ 'کرن جوہر کی اب کسی فلم میں میں نہیں دیکھتی لیکن ایک زمانہ تھا کہ میرے بغیر ان کی فلم نہیں بنتی تھی'۔

فریدہ جلال کا کہنا تھا کہ 'یش جوہر میرے سب سے پسندیدہ فلم پروڈیوسر تھے، مجھے یاد ہے کہ وہ کال کر کے مجھے کہا کرتے تھے کہ ہیرو کا کردار  بعد میں بنتا ہے لیکن پہلے آپ کا فائنل کرتا ہوں'۔

فریدہ جلال نے انکشاف کیا کہ کرن جوہر سے ان کی پہلی ملاقات 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' کہ سیٹ پر ہوئی جس کے ہدایتکار ادتیا چوپڑا  تھے اور کرن جوہر، بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کر رہے تھے اور وہ مجھے پرجوش ہوکر کہا کرتا تھا کہ میں اپنی فلم بنا رہا ہوں'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'میں کاجل اور شاہ رخ خان نے اس وقت کرن جوہر کو بے انتہا سپورٹ کیا۔ ہم اس کے بہت قریب بھی ہو گئے تھے اور میں تو کہتی تھی کہ جیسا چاہو ویسا کام کروں گی'۔