انفوٹینمنٹ

سلمان خان نے اپنی من پسند اداکارہ کا نام بتادیا

سلو بھائی نے بڑا اعتراف کر ڈالا۔

Web Desk

سلمان خان نے اپنی من پسند اداکارہ کا نام بتادیا

سلو بھائی نے بڑا اعتراف کر ڈالا۔

مجھے ہیما جی پسند ہیں، فوٹو بشکریہ گوگل
مجھے ہیما جی پسند ہیں، فوٹو بشکریہ گوگل

بھارتی اداکارہ ہیما مالنی بھائی جان سلمان خان کی سب سے پسندیدہ اداکارہ بن گئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ان دنوں سلمان خان کی ایک پرانی ویڈیو خوب گردش کر رہی ہے، جس میں ہم انہیں ایک پروگرام میں دیگر اداکاراؤں کے ساتھ گپ شپ لگاتے دیکھ سکتے ہیں۔

دورانِ گفتگو اداکارہ نے ان سے پوچھا کہ کون سی اداکارہ آپ کو سب سے زیادہ پسند تھیں؟سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہیما جی مجھے بہت پسند تھیں اور وہ میرا پہلا کرش بھی تھیں ،انہیں جو ڈریم گرل کا خطاب دیا گیا تھا وہ واقعی اس پر پوری اترتی ہیں ، یہی نہیں بلکہ وہ ہر چیز میں سب سے اعلیٰ تھیں۔

سلو بھائی نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے یہ بھی کہا کہ میں اکثرو اوقات کترینہ کیف کو کہتا ہوں کہ آپ ہیما جی کی طرح کام کیا کرو اور جس طرح وہ اپنے کام کو انتہائی محنت و لگن کیساتھ کرتی تھیں تم بھی ویسے ہی کیا کرو۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سلمان خان اس وقت خبروں کی زینت بنے تھے جب انہوں نے کہا تھا کہ وہ بغیر شادی کے باپ بننے کی خواہش رکھتے ہیں۔

بھارتی ٹی وی شو آپ کی عدالت میں رجت شرما کے ساتھ بات چیت میں سلمان خان نے باپ بننے کی خواہش ظاہر کرکے مداحوں کو حیران کردیا تھا۔

سلمان خان کا رجت شرما سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک بار میں نے والد بننے کا منصوبہ بنایا تھا جو کہ بھارتی قانون کی وجہ سے پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکا۔

سلمان خان نے انکشاف کیا کہ وہ بھی اداکار کرن جوہر کی طرح ’سروگیسی‘ کا طریقہ اختیار کرنا چاہتے تھے لیکن جب سے قوانین میں تبدیلی کی گئی ہے تو شاید یہ ممکن نہیں رہا۔