سوشل میڈیا
اجیت کمار کا مداح کو مہنگا ترین تحفہ، سب ششدر رہ گئے
نومبر میں اپنے بائیک ٹور کے اگلے مرحلے کے لیے پر عظم ہیں۔
اجیت کمار کا مداح کو مہنگا ترین تحفہ، سب ششدر رہ گئے
نومبر میں اپنے بائیک ٹور کے اگلے مرحلے کے لیے پر عظم ہیں۔
بھارتی اداکار اجیت کمار کی دریادلی نے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا ، اداکار نے اپنے ساتھی کو مہنگا ترین تحفہ دے کر حیران کردیا۔
اجیت کمار نے حال ہی میں اپنی بائیک مہم پر ملک کا طویل سفر کرتے ہوئے بائیک ٹور ' باہمی احترام کیلئے ایک سفر ' کا پہلا مرحلہ مکمل کیا جس میں انہوں نے ہندوستان کے علاوہ نیپال، بھوٹان اور یورپ کے کچھ حصوں کی سیر کی ۔
اس طویل سفر میں اجیت کمار کے ساتھی نے انکا پھر پور ساتھ دیا جس کے بدولت اب وہ نومبر میں اپنے بائیک ٹور کے اگلے مرحلے کے لیے پر عزم ہیں۔
اپنے اس سفر پر اداکار نے ساتھی شخص کے تعاون اور کام کی لگن کودیکھتے ہوئے مہنگا ترین تحفہ پیش کرکے حیران کردیا ۔
اداکار نے سوگت ستپاتھی نامی شخص کو 12.5 لاکھ روپے کی سپر بائیک تحفے میں دے دی۔سوگت ستپاتھی نے اس مہنگے ترین تحفے کو قبول کرتے ہوئے اداکار کا شکریہ ادا کیا اور انسٹاگرام پر طویل نوٹ لکھ ڈالا۔
سوگت ستپاتھی نے لکھا کہ ’بائیک ٹور میں بہت سے لوگوں سے واسطہ پڑتا ہے اور ملاقات ہوتی ہے لیکن بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے فلم انڈسٹری کے بڑے سپر اسٹار کا ساتھ ملا۔ انکے ساتھ میرا ورلڈ ٹور پلان جو رواں ماہ مئی میں مکمل ہوا اس دوران ہم نے بہت سی ناقابل فراموش یادیں جمع کی ہیں اور بہت سے حسین لمحات قید کیے ۔
انکا مزید کہنا تھا کہ اجیت کمار جیسے شخص سے ملنا ہر کسی کا ایک خواب ہوتا ہے لیکن میں نے ایک وقت ان کے ساتھ گزارا ہے اور طویل سفر کیا ہے جو میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔
سوگت کا مہنگی بائیک بطور تحفہ لینے پر کہنا تھا کہ اجیت کمار کی طرف سے یہ تحفہ صرف ایک بائیک نہیں بلکہ یہ میرے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے۔
یاد رہے کہ اجیت کمار آج تک 61 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہردکھا چکے ہیں ، اس کے علاوہ ان گنت ایوارڈز اپنے نام کرچکے ہیں جس میں 4 وجے ایوارڈز، 3 سنیما ایکسپریس ایوارڈز، 3 فلم فیئر ایوارڈز ساؤتھ اور 3 تمل ناڈو اسٹیٹ فلم ایوارڈز شامل ہیں۔ اجیت کمار ایک معروف اداکار کے علاوہ اسپورٹس کار ریسر بھی ہیں اور ایم آر ایف ریسنگ سیریز (2010) میں حصہ لے چکے ہیں۔
مزید خبریں
-
ریحام رفیق ایک بار پھر ناقدین کے ہتھے چڑھ گئیں
-
کارتک کیساتھ فلم سے انکار پر تنقید ، جنت مرزا پھٹ پڑیں
-
جنت مرزا کاکارتک آریان کیساتھ فلم کی آفر کا انکشاف
-
نابالغ پاکستانیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی کا عندیہ
-
وزیراعظم بھی 'کانٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد' کے گرویدہ
-
رجب بٹ نے ویلاگنگ کو خیرباد کہہ دیا، بیرونِ ملک منتقل
-
سوشل میڈیا بالی وڈ اسٹارز کیلئے ہیرو یا ولن؟
-
پراجکتا کوہلی نے اہم سنگ میل عبور کرلیا
-
یوٹیوب کی نئی پالیسی، کانٹینٹ کرئیٹرز کیلئے خطرے کی گھنٹی
-
زرناب اور لاریب کا بیٹا کس موذی مرض میں مبتلا؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Jamie Foxx & Alyce Huckstepp expect their first baby together
Katy Perry shares dramatic reaction to ex Josh Groban's engagement
Bollywood celebrities pour their hearts out on Mother’s Day
Gracie Abrams teases third album ‘Daughter From Hell’ arriving in July
Inside Tara Sutaria and Veer Pahariya’s reported split
Melissa Barrera backs criticism of ‘Scream’ cast returning
Ektaa Kapoor reacts as 'Naagin 7' VFX slip goes viral
Kyle Loftis, 1320Video creator, dies at age 34
