پاکستان

کراچی: سول اسپتال میں کینسر کے علاج کی کروڑوں روپے مالیت کی ادویات چوری

ادویات چوری ہونے کا مقدمہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

Web Desk

کراچی: سول اسپتال میں کینسر کے علاج کی کروڑوں روپے مالیت کی ادویات چوری

ادویات چوری ہونے کا مقدمہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی کے سول اسپتال سے مبینہ طور پر 360 ملین روپے مالیت کی کینسر کی ادویات چوری ہوگئیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ چوری 10 ماہ پر محیط ہے اور اس میں 17 فروری سے 26 ستمبر 2023 کے درمیان کینسر کی 76 ہزار  گولیاں غائب ہیں۔

اس خبر کے سامنے آتے ہی سول اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر خالد بخاری کی مدعیت میں محکمہ صحت کے متعدد ملازمین کے خلاف عیدگاہ پولیس اسٹیشن میں اسپتال سے ادویات چوری ہونے کا مقدمہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اسپتال کے دو ملازمین نیاز خاصخیلی اور اقبال کو مشتبہ قرار دیا جارہا ہے۔ جبکہ دو ملازمین نیاز احمد اور اقبال احمد کو نامزد کیا گیا ہے۔

اسپتال سے ادویات چوری ہونے کے اس واقعےنے اندرونی نگرانی اور ہسپتال کی سیکیورٹی کے حوالے سے سنگین خدشات کو اجاگر کردیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔