انفوٹینمنٹ
پاکستانی لوک گلوکارہ مائی دھائی ٹائمز اسکوائر پر چھاگئیں
مداح بے انتہا خوش۔
پاکستانی لوک گلوکارہ مائی دھائی ٹائمز اسکوائر پر چھاگئیں
مداح بے انتہا خوش۔
امریکی شہر نیو یارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی لوک گلوکارہ مائی دھائی جلوہ گر ہوئی ہیں جسے سوشل میڈیا پر بے حد سراہا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لوک گلوکارہ مائی دھائی پاکستان میں صوبہ سندھ کے شہر تھرپارکر کے خشک و بنجر صحرا سے تعلق رکھتی ہیں۔ 80 سال سے زائد العمر مائی دھائی نے کوک اسٹوڈیو میں گیت گا کر عوامی سطح پر خاص پذیرائی حاصل کی۔
تھر سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ مائی دھائی نے ڈھاٹکی اور مارواڑی زبان میں گیت گا کر پاکستان بھر میں بہت مقبولیت اور شہرت حاصل کی۔ مائی دھائی ایک چھوٹے سے گھر میں رہتی ہیں اور بے حد سادگی کے ساتھ اپنی زندگی بسر کرتی ہیں۔
تھر کے علاقے عمر کوٹ میں ہر چھوٹا بڑا بچہ مائی دھائی کے گھر سے خوب واقف ہے۔ مائی دھائی کے گھر کے باہر کوئی سائن بورڈ یا اشتہار آویزاں نہیں اور اپنے علاقے کی ایک چھوٹی سی گلی میں ان کے گھر تک وہاں کے باسی آپ کو چھوڑ دیتے ہیں۔
آج سے 8سال قبل مائی دھائی نے کوک اسٹوڈیو میں عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کے ہمراہ کدی آؤ نی گا کر خوب شہرت سمیٹی۔ آج یوٹیوب پر اس گیت کے 2کروڑ 10 لاکھ ویوز مکمل ہوچکے ہیں۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Sonam Kapoor pens loving message for parents on their anniversary
Rhea Chakraborty announces break from social media
New OTT releases this week (May 13-19): Dhurandhar 2, Berlin Season 2, Kartavya and more
Dennis Locorriere, Dr. Hook frontman, dies at 76
Clarence Carter, ‘Patches’ hitmaker, dies at 90
Jason Biggs ends 18 years of marriage with Jenny Mollen on ‘great’ terms
Aditi Rao Hydari gives sneak peek into her Cannes prep
Jamie Foxx & Alyce Huckstepp expect their first baby together


