لڑکیوں کی تعلیم کے خلاف ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین برہم
صارفین نے مذکورہ شخص کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ایکس پر وائرل ایک ویڈیو پر شدید برہمی کا اظہار کیا جارہا ہے جس میں لڑکیوں کی تعلیم کے خلاف پیغام دیا جارہا ہے۔
مذکورہ ویڈیو میں ایک بظاہر مذہبی حلیے میں موجود شخص کسی کلام کے انداز میں پنجابی زبان میں شاعری گنگنا رہا ہے۔
ویڈیو میں گا کر کہا جارہا ہے کہ لڑکیاں اسکول میں جا کر ڈانس کرتی ہیں، اپنی بیٹیوں کو گھر پر بٹھا کر پردہ کراؤ ورنہ یہ اپنی عزت کھو دیں گی۔
ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے انتہائی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس شخص کی گرفتاری کرنے کا مطالبہ کیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 'اس بے غیرت کو کسی حوالات میں بند کریں، یہ اسکول جانے والی بچیوں کو گالی دے رہا ہے'۔

سید حسنین عارف نے کہا کہ 'بحثیتِ مسلمان ہمیں فخر ہے کہ دین کا اہم جزو ہی علم و علمی مراکز ہیں وہ قوم منہ پر سنتِ رسولﷺسجائے علم دشمنی پر اُتر چکے ہیں۔۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'یہ علم دشمنی ہی ہے کہ ایسی بازاری زبان کا استعمال کر کے بچیوں کو علم سے دور کیا جانے لگا ہے'۔

عائشہ علی بھٹہ نامی صارف نے ویڈیو پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں متنبہ کیا کہ اپنی بچیوں کو گھروں میں سنبھال کر رکھیں، باہر یہ حیوان پھِر رہے ہیں'۔

سبین ملک نے لکھا کہ 'کس قسم کے ذہنی مریض ہمارے معاشرے میں ہیں، اللہ ہر لڑکی جو ایسے شیطانوں سے محفوظ رکھے'۔

یاسر میاں کا کہنا تھا کہ 'اس سوچ کو پروموٹ نہیں کرنا چاہیے، ایسے جاہل ترین لوگ صرف غریبوں کے بچے بچیوں کی تعلیم کے دشمن ہیں'۔

شعیب کہلون نامی صارف نے مطالبہ کیا کہ اس شخص کے خلاد ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے جیل بھیجا جائے۔

عمر خالد نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، حنا پرویز بٹ اور لاہور پولیس کو ٹیگ کر کے پوچھا کہ آپ اس شخص اور اس کی ٹیم کو گرفتار کیوں نہیں کررہے۔
عمر کا کہنا تھا کہ 'یہ شخص کہہ رہا ہے کہ اپنی بیٹیوں کو اسکول نہ بھیجیں ساتھ ہی اس کی زبان دیکھیں'۔

صارف نے مطالبہ کیا کہ اسے گرفتار کر کے دوسرے لوگوں کے لیے مثال بنایا جائے۔
پاکستان تیسری دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں شرح خواندگی انتہائی کم ہے۔
گزشتہ برس کے پاکستان اقتصادی سروے کے مطابق ملک میں خواندگی کی شرح 62.8 فیصد ہے جس میں مردوں کی شرح 73.4 فیصد جبکہ خواتین کی 51.9 فیصد ہے۔
خواندگی سے مراد تعلیم یافتہ ہونا نہیں بلکہ اپنا نام پڑھنا اور دستخط کرلینے کےقابل ہونا ہے، یعنی پاکستان میں خواتین کی آبادی کے نصف نے کبھی اسکول کی شکل تک نہیں دیکھی۔
-
کھیل 6 گھنٹے پہلے
کوہلی نے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا
-
انفوٹینمنٹ 6 گھنٹے پہلے
ابھیشیک نے فلموں میں بولڈ مناظر سے گریز کرنے کیوجہ بتادی
-
فلم / ٹی وی 6 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی آنے والی فلم 'سکندر' سے متعلق نئی اپڈیٹ جاری
-
بالی ووڈ 7 گھنٹے پہلے
بالی وڈ فلمیں اسٹار کڈز کیوجہ سے فلاپ ہونے لگیں