پاکستان

ڈیڑھ سال میں پی آئی اے کے 14 ملازمین کینیڈا پہنچ کر غائب

رواں برس کینیڈا پہنچ کر اب تک عملے کے 7 اراکین غائب ہوچکے ہیں۔

Web Desk

ڈیڑھ سال میں پی آئی اے کے 14 ملازمین کینیڈا پہنچ کر غائب

رواں برس کینیڈا پہنچ کر اب تک عملے کے 7 اراکین غائب ہوچکے ہیں۔

ڈیڑھ سال میں پی آئی اے کے 14 ملازمین کینیڈا پہنچ کر غائب

قومی ایئر لائن کے عملے کے اراکین کا پرواز کے ساتھ کینیڈا پہنچ کر غائب ہوجانے کا سلسلہ رک نہ سکا۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے عملے کے کم از کم 14 ارکان جنوری 2023 سے ٹورنٹو میں اترنے کے بعد واپس نہیں آئے۔

چند روز قبل پی آئی اے کا ایک اور فلائٹ اٹینڈنٹ ٹورنٹو میں لینڈنگ کے بعد ’لاپتا‘ ہوگیا۔

 جس کے بعد اس سال کینیڈا کے دارالحکومت میں لاپتا ہونے والے پی آئی اے ملازمین کی تعداد 7 ہوگئی۔

پی آئی اے کے ترجمان نے تصدیق کی کہ عملے کا تازہ لاپتا رکن نور شیر عید الاضحیٰ کے پہلے روز  پیر کو اسلام آباد سے روانہ ہونے والی پرواز PK-781 میں سوار تھا۔

فلائٹ اٹینڈنٹ کی گمشدگی کی اطلاع اس وقت ملی جب وہ وطن واپس آنے کے لیے پرواز میں اپنی ڈیوٹی پر نہیں پہنچے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ نور شیر ایک تجربہ کار فلائٹ اٹینڈنٹ ہیں جنہوں نے 2003 میں قومی پرچم بردار ایئرلائن میں شمولیت اختیار کی تھی۔

 عملے کے لاپتا رکن کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ موجودہ واقعہ سے پہلے لاپتا تمام فضائی میزبانوں کو ملازمت سے برطرف کیا جاچکا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کینیڈا میں فلائٹ اٹینڈنٹ کے ’لاپتا‘ ہونے کا رجحان کینیڈا کے لچکدار قوانین کی وجہ سے ہے جن کے تحت ملک میں داخل ہونے کے بعد سیاسی پناہ کی درخواست کی جاسکتی ہے۔