بالی ووڈ کی پہلی ’مستانی‘ ایشوریہ؟ فلم سے انکار کی وجہ بنے سلمان خان
سلمان نے سنجے سے کہا ’یہ تمہاری مستانی ہے.۔‘

بالیووڈ کی ماضی کی ہردلعزیر جوڑی سلمان خان اور ایشوریہ رائے بچن کی کہانی ایک ایسے رومانوی قصوں جیسی ہے کہ جسکا اختتام لازمی جدائی پر ہوتا ہے۔
سال 1999 میں یہ دونوں فنکار بالی ووڈ کی فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے اور اس کے بعد دونوں کی محبت کے چرچے ہر زبان پر پائے جانے لگے۔
یہ چرچے فقط بطور افواہ ہی نہیں رہے بلکہ سلمان اور ایشوریہ واضح طور پر ایک دوسرے کے حوالے سے بہت پر اعتماد تھے اور اکثر و بیشتر اپنے اپنے انٹرویوز میں ایک دوسرے کی تعریف بھی کرتے رہتے تھے۔

لیکن ’ہم دل دے چکے صنم‘ کے سیٹ پر پروان چڑھنے والی اس محبت میں بھی آہستہ آہستہ رنجش بڑھنے لگی اور ایک دن سلمان اور ایشوریہ کے درمیاں شدید لڑائی ہوگئ۔
رپورٹس کے مطابق سلمان غصے کی حالت میں شراب پی کر ایشوریہ کے گھر پہنچ گئے تھے اور بہت شور شرابا کیا تھا۔
دوسری جانب ہم دل دے چکے صنم باکس آفس پر سپر ہٹ ہوجانے کی وجہ سے فلم کے ہدایتکار اس جوڑی کے ہمراہ ایک اور فلم بنانا چاہتے تھے۔
اس فلم کا نام جان کر آپ بے حد حیران ہونگے کیونکہ وہ 2016 میں ریلیز ہوئی سپر ہٹ فلم ’باجی راؤ مستانی‘ ہے۔
جی ہاں سال 2003 میں سنجے لیلہ بھنسالی سلمان خان اور ایشوریہ رائے کو بطور مرکزی کردار فلم میں لیتے ہوئے باجی راؤ مستانی بنانا چاہتے تھے لیکن دبنگ خان سے علیحدگی کے سبب ایشوریہ نے اس فلم کو کرنے سے انکار کردیا اور یہ آفر ٹھکرادی۔

سلمان خان تک جب یہ خبر پہنچی تو وہ بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کو سنجے لیلہ کے دفتر لے کر پہنچ گئے۔
سلمان نے سنجے سے کہا ’یہ تمہاری مستانی ہے۔‘
لیکن سنجے کو سلمان کا یہ مشورہ پسند نہیں آیا کیوں کہ وہ اپنی مستانی کو کترینہ میں نہیں دیکھ پارہے تھے لہٰذا وہ اس فلم کو بنانے کے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئے۔

2003 کے بعد 2016 میں سنجے کو اپنی ’مستانی‘ بھارتی اداکارہ دیپیکا پاڈوکون میں دکھی اور انہوں نے بھارتی اداکار رنویر سنگھ کو بطور ’باجی راؤ‘ چن کر بالی ووڈ کو ایک ایسے حسین جوڑے سے نوازا جو ناصرف فلمی دنیا بلکہ حقیقت میں بھی شادی کے رشتے میں منسلک ہیں اور اس جوڑے کی ایک دوسرے کے ہمراہ ہر فلم باکس آفس پر چھا جاتی ہے۔
سلمان خان کے ایشوریہ رائے سے راہیں جدا کرنے کے بعد کترینہ کیف کے ساتھ محبت کے چرچے عام ہوگئے اور اس نئے جوڑے پر بالی ووڈ کے متوالوں نے بے تحاشہ پیہار بھی نچھاور کیا۔
یوں تو ایشوریہ رائے نے 2007 میں بھارتی اداکار ابھیشیک بچن سے شادی کرلی لیکن آج تک سلمان اور ایشوریہ کی جوڑی کے پرستار انکو کسی فلم میں ایک ساتھ دکھنے کے مطمنی ہیں۔
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
زارا نور اور حرا مانی کی سنیل شیٹی سے اچانک ملاقات
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
کرسٹوفر نولن کے آگے جنید اور ہمیش کا جادو نہ چل سکا
-
اسکینڈلز 2 گھنٹے پہلے
'گھٹیا ذہنیت' بی پراک کا رنویر الٰہ آبادیہ کے پوڈکاسٹ میں شرکت سے انکار
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
ہانیہ عامر بھی بالی وڈ میں کام ڈھونڈنے لگیں