خواتین

خواتین لہسن کے یہ فوائد جان لیں

خواتین کیلئے خاص خبر

Web Desk

خواتین لہسن کے یہ فوائد جان لیں

خواتین کیلئے خاص خبر

خواتین کیلئے خاص خبر
خواتین کیلئے خاص خبر

لہسن ہمارے گھروں میں کھانا پکانے کے لیۓ استعمال ہونے والی اشیا میں سے ایک بنیادی جز ہے لہسن غذائی افادیت کے ساتھ ساتھ بہترین طبی خصوصیات کی حامل غذا ہے. لہسن کا استعمال قدیم دور سے غذا کے ساتھ ساتھ بطور دوا بھی دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں بھی کیا جاتا رہا ہے۔

لہسن کے فوائد

عام نزلہ زکام میں کارآمد:

ماہرین کی تحقیق کے مطابق لہسن براہ راست نزلہ زکام کی بیماری کے علاج کے لیۓ بطور دوا کوئی خاص اثر نہیں رکھتا ہے. مگر اس کا استعمال انسان کی قوت مدافعت کو بہتر بنا دیتا ہے. جس کے سبب یہ نزلہ زکام کے دورانیۓ میں کمی میں ضرور معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

لہسن ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے:

ہائی بلڈ پریشر کو خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے. جس کے سبب مریض کے دل کے دورے کے سبب ہلاک ہونے کے امکانات بہت بڑھ سکتے ہیں. مگر ماہرین کا یہ ماننا ہے کہ دن میں دو سے چار تری لہسن کے کھانے سے بلڈ پریشر میں اتنی ہی کمی واقع ہو سکتی ہے جتنی کہ ایک بلڈ پریشر کی گولی کر سکتی ہے۔

دل کے مریضوں کے لیے:

لہسن کی تین سے چار تری کا روزانہ استعمال ,خون میں موجود نقصان دہ کولیسٹرول کی شرح میں 10 سے 15 فی صد تک کمی کا موجب ہو سکتا ہے اور اس طرح انسان دل کے دورے کے خطرے سے محفوظ رہ سکتا ہے۔

ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے:

چالیس سال سے زیادہ عمر کی خواتین جو مینو پاز کا شکار ہو جاتی ہیں. ان کے جسم میں ہارمونل تبدیلی کے باعث ہڈیاں کمزور ہونا شروع ہو جاتی ہیں مگر لہسن کا استعمال ان خواتین میں ایک ہارمون ایسٹرجن کے افراز کا سبب بنتا ہے .جس سے ہڈیوں کو طاقت ملتی ہے۔

تازہ ترین