فلم / ٹی وی
’اوم شانتی اوم‘ میں ارجن رامپال کی کاسٹنگ 'باتھ روم' میں ہوئی
فرح خان نے ’مکیش‘ کیلئے ارجن رامپال کا انتخاب کیوں کیا؟
’اوم شانتی اوم‘ میں ارجن رامپال کی کاسٹنگ 'باتھ روم' میں ہوئی
فرح خان نے ’مکیش‘ کیلئے ارجن رامپال کا انتخاب کیوں کیا؟
بالی وڈ کی سپر ہٹ فلم ’اوم شانتی اوم‘ کی کاسٹنگ کے حوالے سے ہدایتکار فرح خان نے حیران کن انکشاف کردیا۔
9 نومبر 2007 کو ریلیز ہونے والی بالی وڈ کی سپر ہٹ فلم ’اوم شانتی اوم‘ کی رائٹر اور ڈائریکٹر فرح خان تھیں جنہوں نے اپنے پسندیدہ فنکار شاہ رخ خان کو فلم میں بطو ’اوم‘ کاسٹ کیا جبکہ ان کے مدِ مقابل دیپیکا پڈوکون کو کاسٹ کیا۔
دیپیکا پڈوکون نے اس فلم سے بالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھا اور فلم میں دو کردار ’شانتی پریا‘ اور ’سینڈی‘ بخوبی نبھاتے ہوئے پہلی ہی فلم سے بالی وڈ متوالوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنا لی۔
جہاں اس فلم کی کاسٹ میں ہیرو اور ہیروئن فرح خان سے بہت سوچ سمجھ کر کاسٹ کیے وہیں فلم میں ولن یعنی ’مکیش‘ کے کردار کیلئے بھی وہ کسی اچھے اداکار کو کاسٹ کرنا چاہتی تھیں۔
فرح خان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ’ مکیش کے کردار کیلئے مجھے ایک خوبرو اداکار چاہئے تھا کیونکہ کہانی کے مطابق شانتی پریا کو مکیش پسند تھا اور شانتی کسی اچھے دکھنے والے شخص کی محبت میں ہی گرفتار ہوگی پر اس کردار کی کاسٹنگ کیلئے بہت مشکلات کا سامنا رہا‘۔
انہوں نے بتایا کہ ’کوئی بھی اداکار اس کردار کو قبول نہیں کررہا تھا اور آخری اداکار نے بھی منع کردیا۔ 6 جنوری سے ہماری شوٹنگ کا آٖغاز ہونا تھا اور 31 دسمبر کی رات ہم شاہ رخ خان کے گھر میں تھے‘۔
فرح خان نے انکشاف کیا کہ ’ ہم اس پارٹی میں بھی پریشان گھوم رہے تھے کہ ہمارے پاس ولن نہیں ہے اور اسی اثناء میں ہم نے ارجن رامپال کو پکڑا اور اسکو شاہ رخ خان کے باتھ روم میں بند کردیا اور اس کو کہانی سنائی‘۔
انہوں نے کہا کہ ’کہانی سن کر ارجن رامپال نے بھی اس کردار کو نبھانے سے انکار کردیا اور کہا کہ یہ بہت منفی کردار ہے، وہ لڑکی کو جلا کر مار دے گا لیکن پھر شاہ رخ خان نے اسے بعد میں پھرکال کی دونوں ساتھ بیٹھے اور شوٹنگ سے دو دن پہلے ولن کا معاملہ حل ہوا اور سیٹ پر ارجن مونچھ لگا کر آیا جو میں نے نہیں کہا تھا پر مجھے اسکا وہ لُک پسند آیا اور ڈن کردیا‘۔
مزید خبریں
-
ڈرامہ سیریل ’گونج‘ کیوں دیکھیں؟
-
’وار 2’ کی پہلی میوزک ویڈیو ریلیز ہوتے ہی تباہی مچاگئی
-
ڈراما ’پرورش’ پر بھی ’LGBTQ’ کو فروغ دینے کا الزام؟
-
میں منٹو نہیں ہوں؛ سجل اور آصف رضا میر کی اداکاری کے چرچے
-
’تیرے بن 2’ کی تاخیر، یمنیٰ زیدی نے اصل وجہ بتادی
-
ڈراما ’سسرال سمر کا’ کی ایک اور اداکارہ بگ باس 19 کا حصہ؟
-
ڈرامہ 'پرورش' میں فہد مصطفیٰ کی انٹری کی دھوم
-
ندا یاسر کی ملازماؤں کی چوریوں کے قصے سُن سُن کر عوام بیزار
-
فلم ’بازیگر‘ کی اصل کہانی کیا؟
-
موہت سوری کی پانچ فلمیں جو آپ کی واچ لسٹ کا حصہ بننی چاہییں
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Lucy Liu shares lesson learned after shocking health scare: ‘It was scary’
Chitrangda Singh warns fans after X account hack
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion
Karan Johar meets Meryl Streep and almost loses his calm
Mark Consuelos grieves death of his ‘brilliant’ dad, Saul Consuelos
Tollywood announces strike after Rahul Banerjee’s sudden death



