ٹریول

پاکستانیوں کیلئے یو اے ای کی ویزا فیس میں اضافہ

اضافے کا اطلاق یو اے ای میں رہ کر ویزے میں توسیع کرانے والوں پر بھی ہوگا۔

Web Desk

پاکستانیوں کیلئے یو اے ای کی ویزا فیس میں اضافہ

اضافے کا اطلاق یو اے ای میں رہ کر ویزے میں توسیع کرانے والوں پر بھی ہوگا۔

پاکستانیوں کیلئے یو اے ای کی ویزا فیس میں اضافہ

متحدہ عرب امارات نے پاکستانی شہریوں کے لیے وزٹ ویزے کی فیس میں اضافہ کرنے کا اعلان کردیا جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

نئی ہدایات کے تحت 30 روز کے سیاحتی ویزے کی فیس 200 اماراتی درہم جبکہ 60 روز کے ویزے کے حصول کے لیے 300 اماراتی درہم ادا کرنے ہوں جبکہ اس کے ساتھ 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس بھی وصول کیا جائے گا۔

ویزا حاصل کرنے کی نئی فیسیں جون 2024 سے قابل عمل ہوں گی جس کا اطلاق ان افراد پر بھی ہوگا جو پہلے سے ہی متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں اور ویزا حاصل کرنے یا اس میں توسیع کے خواہشمند ہیں۔

زائد ویزا فیس کے علاوہ انہیں 500 درہم کی انِ کنٹری پروسیسنگ فیس کے علاوہ 20 درہم نالج اینڈ انوویشن فیس بھی ادا کرنی پڑے گی۔

درخواست دہندگان کو ذاتی تصویر، پاسپورٹ کی کاپی، قومی شناختی کارڈ (مخصوص قومیتوں کے لیے)، متحدہ عرب امارات کا درست میڈیکل انشورنس، اور آگے یا واپسی کے سفر کا ثبوت جمع کروانے کی ضرورت ہوگی۔

درخواستیں GDRFA ویب سائٹ یا اسمارٹ ایپلیکیشن کے ذریعے مکمل کی جا سکتی ہیں۔

اس کے تحت متحدہ عرب امارات کا مقصد ویزے کے طریقہ کار کو آسان بنا کر اور فیس کے ڈھانچے میں شفافیت کو یقینی بنا کر اپنے سیاحتی شعبے کو فروغ دینا ہے۔

حکام خلیجی خطے کے ایک اعلیٰ سیاحتی مقام کے طور پر سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز برقرار رکھنا چاہتا ہیں۔

اس سلسلے میں درخواست دہندگان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ GDRFA کی آفیشل ویب سائٹ دیکھیں یا تازہ ترین اپ ڈیٹس اور ویزا کی تفصیلی ضروریات کے لیے متحدہ عرب امارات کی ٹریول ایجنسیوں سے مشورہ کریں۔

تازہ ترین