پاکستان

یونیورسٹی میں داخلے کے لیے پاسپورٹ لازمی ؟

پاسپورٹ کی کاپی جمع کرانے کی ضرورت کیوں ہے؟

Web Desk

یونیورسٹی میں داخلے کے لیے پاسپورٹ لازمی ؟

پاسپورٹ کی کاپی جمع کرانے کی ضرورت کیوں ہے؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد نے  تین سالہ ماڈرن ایگریکلچر ٹیکنالوجی ڈپلومہ میں داخلے کے لیے پاسپورٹ کی کاپی جمع کروانا لازمی قرار دے دیا  جس نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی۔

تین سالہ ڈپلومہ میں داخلہ لینے کے خواہشمند طالبعلموں کے لیے دیگر ضروری کاغذات کے علاوہ پاسپورٹ کی کاپی جمع کروانا  بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

 جو طالبعلم پاسپورٹ کی کاپی جمع نہیں کرائیں گے وہ یونیورسٹی میں داخلے کے اہل نہیں ہوں گے۔

نوٹیفیکیشن اسکرین شاٹ
نوٹیفیکیشن اسکرین شاٹ

یونیورسٹی کے آفیشل فیس بک پیج پر ایڈمیشن سے متعلق یہ پوسٹ لگانے کے بعد طالبعلموں کی جانب سے اس پر تنقیدی تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ کئی طالبعلم اس حوالے سے فکر مند نظر آئے۔

 ان کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ بنوانے جائیں تو 6 مہینے سے پہلے پاسپورٹ ہی نہیں ملتا تو ایسے میں ایڈمیشن کا کیا ہو گا۔ کیا پاسپورٹ نہ رکھنے والے طالبعلموں کو ایڈمیشن نہیں دیا جائے گا؟

جبکہ کئی صارفین ایسے تھے جو یونیورسٹی انتظامیہ کے اس فیصلے پر سوال اٹھانے لگے کہ ہم اپنی تعلیم کے لیے بیرون ملک نہیں جا رہے، پھر پاسپورٹ کی کاپی جمع کرانے کی ضرورت کیوں ہے۔

دوسری طرف یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ اچھی کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات کو 2 سیمسٹر  کے لیے چین بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔

تازہ ترین