ویرات کوہلی نے جیت کا کریڈٹ انوشکا کو دے دیا
یہ جیت اتنی ہی آپ کی ہے جتنی میری ہے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی اپنے نام کرنے کے بعد ویرات کوہلی نے جیت کا سہرا اہلیہ انوشکا شرما کے سر سجاتے ہوئے رومانوی پوسٹ جاری کردی۔
17 سال بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی جیتنے والی بھارتی ٹیم ان دنوں مختلف انداز میں جیت کا جشن مناتی نظر آرہی ہے۔
کوئی اس جیت پر خوشی کے آنسو بہاتا نظر آیا تو کسی نے کرکٹ کے میدان کی ریت کو کھا کر جیت کا جش منایا لیکن ان سب کے درمیان کرکٹر ویرات کوہلی کا جیت کی خوشی میں اہلیہ کو بذریعہ ویڈیو کال پر محبت کا اظہار کرنا بھی سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔
محبت کا اظہار کرنا یہیں ختم نہ ہوا بلکہ ویرات کوہلی نے مزید ایک اور پوسٹ جاری کرکے سب کی توجہ حاصل کرلی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کرکٹر ویرات کوہلی نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اہلیہ انوشکا سے اظہار محبت کرکے تعریفوں کے ٹوکرے سمیٹ لیے۔
مذکورہ پوسٹ میں سورج کی کرنوں کے درمیان ویرات کوہلی اور انوشکا شرما ایک دوسرے کیساتھ خوشگوار لمحات گزارتے نظر آرہے ہیں۔
خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ’اس دنیا میں آپکے بغیر میرے لیے کچھ بھی ممکن نہیں ہے، آپ مجھے ایمانداری اور عاجز و انکساری سکھاتی ہے۔
کرکٹر نے مزید لکھا کہ’میں آپکا بہت مشکور ہوں کیونکہ یہ جیت جتنی میری ہے اتنی ہی آپ کی ہے، میں آپ سے بے حد پیار کرتا ہوں۔’
واضح رہے کہ ویرات کوہلی کا یہ پیغام انوشکا کی پوسٹ کے بعد سامنے آیا۔
اس سے قبل انوشکا شرما نے بھارت کی بڑی جیت کے بعد ویرات کوہلی کی ٹرافی پکڑے ہوئے ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں لکھاگیا تھا کہ ’میں آپ سے پیار کرتی ہوں۔ اس جیت کا جشن منانے کیلئے آپ کو اپنے گھر بلانے کو بےتاب ہوں۔‘
یاد رہے کہ ویرات کوہلی نے ولڈکپ میں جیت کے بعد ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
-
انفوٹینمنٹ 56 منٹ پہلے
زارا نور اور حرا مانی کی سنیل شیٹی سے اچانک ملاقات
-
انفوٹینمنٹ 59 منٹ پہلے
کرسٹوفر نولن کے آگے جنید اور ہمیش کا جادو نہ چل سکا
-
اسکینڈلز 2 گھنٹے پہلے
'گھٹیا ذہنیت' بی پراک کا رنویر الٰہ آبادیہ کے پوڈکاسٹ میں شرکت سے انکار
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
ہانیہ عامر بھی بالی وڈ میں کام ڈھونڈنے لگیں