انفوٹینمنٹ
اللو ارجن نے اپنی حریف فلم ‘کالکی 2898AD‘ دیکھ کر کیا کہا؟
اداکار کی انسٹاگرام اسٹوری وائرل
اللو ارجن نے اپنی حریف فلم ‘کالکی 2898AD‘ دیکھ کر کیا کہا؟
اداکار کی انسٹاگرام اسٹوری وائرل
ڈائریکٹر ناگ اشون کی فلم ‘کالکی 2898 AD‘ اپنی ریلیز کے پہلے دن سے ہی بھارت سمیت عالمی باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کررہی ہے۔
فلم میں ٹالی وڈ سپر اسٹار پربھاس کے ہمراہ دیپیکا پڈوکون، امیتابھ بچن اور کمل ہاسن کے ساتھ ساتھ دیشا پٹانی اور شوبھانا کو اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
حال ہی میں ساؤتھ فلم انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ رجنی کانت کی جانب سے فلم کو سراہنے کے بعد ٹالی وڈ کے ‘پشپا‘ بھی پربھاس کی فلم کے گرویدہ ہوگئے۔
اللو ارجن نے ناگ اشون کی فلم 'کالکی 2898 AD' دیکھنے کے بعد فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رُخ کیا جہاں انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری کے ذریعے فلم کی تعریف کی۔
اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اداکار اللو ارجن نے فلم اور اداکاروں کی پرفارمنس پر ایک نوٹ لکھا جس میں فلم 'کالکی' کی پوری ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
اللو ارجن کا کہنا تھا کہ فلم کالکی 2898 AD' کی شاندار کامیابی پر پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اداکار پربھاس گرو کیلئے ہمیشہ دل میں احترام ہے کیونکہ وہ سچ میں سپر ہیرو ہیں ۔
اپنے نوٹ میں اداکار اللو ارجن نے امیتابھ بچن سے لیکر دیپیکا پڈوکون تک فلم کالکی کے ہر ایک اداکار کے کام کی تعریف کی۔
واضح رہےفلم ‘پشپا 2’ کی سب سے بڑی حریف سمجھی جانے والی فلم کالکی کے حوالے سے ایک طویل نوٹ کے ذریعے تعریفی کلمات ادا کرنے پر مداح ‘اللو ارجن‘ کی دریا دلی سے کافی متاثر ہورہے ہیں۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Priyanka Chopra's striking 'Varanasi' posters leave fans speechless
Priyanka Chopra's birthday celebration comes with stunning 'Varanasi' reveal
'The Odyssey' reviews: Fans call Christopher Nolan's film 'peak cinema'
Rohit Sharma's final ODI? Parthiv Patel hopes for a century at Lord's
Shraddha Kapoor switches to 'do not disturb' mode with her dog
Priyanka Chopra drops bombshell hint about actor with ‘multiple extracurricular activities’
OTT releases this weekend (9-12 July); 'Ikka', 'Peddi', 'Balti' and more
Swati Reddy marries director Srikanth Nagothi in private ceremony


