فلم / ٹی وی

پٹھان اور ٹائیگر ایک ساتھ ؟ پرستاروں کی خوشی کی انتہا نہ رہی

Web Desk

پٹھان اور ٹائیگر ایک ساتھ ؟ پرستاروں کی خوشی کی انتہا نہ رہی

پٹھان اور ٹائیگر ایک ساتھ ؟ پرستاروں کی خوشی کی انتہا نہ رہی

بالی ووڈ کے دو خانز سلمان خان اور شاہ رخ خان اور انکی مقبول فلموں کے کردار ’ٹائیگر‘ اور ’پٹھان‘ جلد ایک ہی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔

پٹھان اور ٹائیگر کا ایک ہی فلم میں ایک ساتھ ہونا بالی ووڈ فلموں کے متوالوں کے لیے ایک ایسی خوشی کی خبر ہے جس نے انکی راتوں کی نیندیں اڑا دی ہیں۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سدھارتھ آنند نے حال ہی میں سلمان خان اور شاہ رخ خان کو ایک ساتھ فلم میں کاسٹ کرنے کا عندیہ دیا ہے اور یہ بھی بتایا ہے کہ وہ جنوری 2024 سے اس فلم پر کام کرنا شروع کر دیں گے۔

25 جنوری 2023 کو ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی سپر ہٹ فلم ’پٹھان‘ میں سلمان خان کے بطور اپنے فلمی کردار ’ٹائیگر‘ جلوہ گر ہونا فلم بینوں کو بے حد لبھایا اور اس سین کو لوگوں نے سوشل میڈیا پر اس قدر شئیر کیا کہ یہ کافی دنوں ٹرینڈ پر رہا۔

فلم شائقین کی پسند کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ’پٹھان‘ کے ہدایتکار سدھارتھ آنند نے ’ دونوں کرداروں کو ایک فلم پٹھان ورسز ٹائیگر‘ میں یکجا کرنے ک فیصلہ کرلیا ہے جس کی ہدایتکاری کی ذمہ داری وہ اپنی حالیہ ان پراسس فلم ’فائیٹر‘ کے بعد کریں گے۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق سدھارتھ کی اس فلم میں ’ٹائیگر‘ اور ’پٹھان‘ ایک دوسرے کے مخالف نہیں بلکہ ایک ہی ولن سے مقابلہ کرتے دکھیں گے۔

پٹھان اور ٹائیگر ایک ساتھ ؟ پرستاروں کی خوشی کی انتہا نہ رہی

ایک اور رپورٹ کے مطابق اس فلم میں کترینہ کیف اور دیپیکا پڈوکون اپنی اپنی فلموں میں ادا کیا کردار ہی نبھاتی ہوئی نظر آئیں گی۔

واضح رہے کے سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ’ٹائیگر‘ کا تیسرا سیکوئل ’ٹائیگر تھری‘ رواں سال 10 نومبر 2023 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔