فلم / ٹی وی
پربھاس کا دیرینہ خواب پورا، فلم کالکی نے ‘جوان‘ کا ریکارڈ توڑ ڈالا
ایک گھنٹے کے وقت میں 90 ہزار ٹکٹس فروخت
پربھاس کا دیرینہ خواب پورا، فلم کالکی نے ‘جوان‘ کا ریکارڈ توڑ ڈالا
ایک گھنٹے کے وقت میں 90 ہزار ٹکٹس فروخت
27 جون کو ریلیز ہونے والی سائنس فکشن فلم ‘کالکی 2898 AD‘ اپنی زبردست پذیرائی کیساتھ ہی باکس آفس پر یکے بعد دیگرے تمام ریکارڈ توڑ رہی ہے۔
پربھاس، امیتابھ بچن، دیپیکا پڈوکون اور کمل ہاسن کی فلم کالکی نے باکس آفس پر اپنی ریلیز سے پہلے ہی دنیا بھر سے 300 کروڑ روپے کا بزنس کیا اور اب فلم نے ایڈوانس بکنگ کی سائٹس پر ریکارڈ ٹکٹس کی فروخت کے ساتھ ہی فلم نے اداکار پربھاس کا ‘شاہ رُخ خان‘ کی فلم جوان کو پیچھے چھوڑنے کا خواب بھی پورا کردیا‘۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلموں کے ٹکٹس کی ایڈوانس بکنگ کی سائٹ بُک مائی شو نے انکشاف کیا ہے کہ فلم کالکی 2898 AD‘ کے 90 ہزار سے زیادہ ٹکٹ صرف ایک گھنٹے کے وقت میں فروخت ہوئے جوکہ فلم کا ایک نیا ریکارڈ ہے‘۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ شاہ رخ خان کی فلم ‘جوان‘ کے پاس تھا۔کنگ خان کی فلم ‘جوان‘ نے ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں 86 ہزار ٹکٹس فروخت کرنے والی پہلی فلم کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔
واضح رہے 600 کروڑ بھارتی روپے کے بجٹ سے بننے والی فلم ‘ کالکی 2898 AD’نے فلم انڈسٹری میں اب تک سب سے زیادہ بجٹ میں بننے والی فلم کا اعزاز اپنے نام کرکے ‘پشپا 2‘ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا تھا۔
میگا بجٹ و کاسٹ پر مشتمل فلم ’کالکی 2898 AD‘ دنیا بھر میں موجود شائقین کیلئے 27 جون کو ریلیز کردی گئی ہے جس کے بعد فلم کا گزشتہ تمام ریکارڈ توڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید خبریں
-
ڈرامہ سیریل ’گونج‘ کیوں دیکھیں؟
-
’وار 2’ کی پہلی میوزک ویڈیو ریلیز ہوتے ہی تباہی مچاگئی
-
ڈراما ’پرورش’ پر بھی ’LGBTQ’ کو فروغ دینے کا الزام؟
-
میں منٹو نہیں ہوں؛ سجل اور آصف رضا میر کی اداکاری کے چرچے
-
’تیرے بن 2’ کی تاخیر، یمنیٰ زیدی نے اصل وجہ بتادی
-
ڈراما ’سسرال سمر کا’ کی ایک اور اداکارہ بگ باس 19 کا حصہ؟
-
ڈرامہ 'پرورش' میں فہد مصطفیٰ کی انٹری کی دھوم
-
ندا یاسر کی ملازماؤں کی چوریوں کے قصے سُن سُن کر عوام بیزار
-
فلم ’بازیگر‘ کی اصل کہانی کیا؟
-
موہت سوری کی پانچ فلمیں جو آپ کی واچ لسٹ کا حصہ بننی چاہییں
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction
Celina Jaitly hits back at defamation notices in ongoing family dispute
Shilpa Shinde defends confession on old TV show controversy
Nushrratt Bharuccha MMS controversy: Viral RCB win story sparks frenzy; Watch video
New OTT releases this week: 'Maa Behen', 'Gullak Season 5', 'Brown' and more
Vishal slams Vedant Agarwal’s family over alleged bail celebration
'Cocktail 2' stars turn awkward rumours into joke



