انڈیا
شادی سے انکار پر محبوبہ نے آشنا کے نازک اعضاکاٹ ڈالے
ابھیلاشا نے چاقو سے آشنا کے نازک عضو کاٹ کر بیت الخلا میں بہا دیے۔
شادی سے انکار پر محبوبہ نے آشنا کے نازک اعضاکاٹ ڈالے
ابھیلاشا نے چاقو سے آشنا کے نازک عضو کاٹ کر بیت الخلا میں بہا دیے۔
بھارتی ریاست بہار کے ضلع سارن میں ایک نرسنگ ہوم میں کام کرنے والی لڑکی نے شادی سے انکار پر غصے میں اپنے آشنا کے نازک عضو کاٹ کر بیت الخلا میں بہا دیے۔
ابھیلاشا نامی یہ لڑکی مدھورا میں ایک نرسنگ ہوم چلاتی تھی اور اسی طبی مرکز کے وارڈ کونسلر وید پرکاش کے ساتھ گزشتہ کئی برس سے اس کا معاشقہ چل رہا تھا۔
اس عرصے کے دوران ابھیلاشا اور وید پرکاش نے جسمانی تعلق قائم کیا جس کے نتیجے میں وہ حاملہ ہوگئی تھی۔
تاہم ابھیلاشا نے الزام عائد کیا کہ وید پرکاش نے اسے شادی کے نام پر دھوکا دیا۔
ابھیلاشا نے کہا کہ میں نے اپنے ہاتھوں پر مہندی بھی لگالی تھی، وید پرکاش کے کہنے پر ہم نے کورٹ میرج کرلی تھی۔
جب وید پرکاش نے دوبارہ باقاعدہ شادی کرنے سے انکار کیا تو ابھیلاشا نے چاقو سے اس کے نازک عضو کاٹ کر بیت الخلا میں بہا دیے۔
پولیس نے ابھیلاشا کو گرفتار کر کے واردات میں استعمال ہونے والا چاقو بھی برآمد کر لیا۔
ابھیلاشا کا کہنا ہے کہ اسے اپنے آشنا پر بہیمانہ حملہ کرنے کا کوئی افسوس نہیں ہے، جوکہ پٹنا میڈیکل کالج میں شدید زخمی حالت میں زیرِعلاج ہے۔
ایس ایس پی سارن کمار آشیش نے کہا کہ ابھیلاشا اپنے آشنا کی جانب سے شادی سے بار بار انکار پر پریشان تھی، ان کی شادی کی تاریخ 7 سے 8 بار طے کی جا چکی تھی لیکن ان کی شادی ہو نہ سکی۔
پولیس نے مزید بتایا کہ فوری اطلاع ملنے پر زخمی حالت میں وید پرکاش کو علاج کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا اور ابھیلاشا کو چاقو سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ مزید تحقیقات ابھی جاری ہیں، اس بات کی بھی تفتیش کی جائے گی کہ آیا ابھیلاشا کا نرسنگ ہوم رجسٹرڈ ہے یا نہیں۔
مزید خبریں
-
بھارتی اداکارہ طالبعلم کو گاڑی سے کچل کر ہلاک کرنے پر گرفتار
-
مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنیوالی فلم پر پابندی کا مطالبہ
-
اننت امبانی کی بطور 'ایگزیکٹو ڈائریکٹر' نئی تنخواہ ہوش اڑا گئی
-
مسلمان سے شادی کرنے پر زندہ بھارتی لڑکی کی آخری رسومات ادا
-
بھارتی طیارہ کریش ہونے کیوجہ خاتون انجینئر کی یک طرفہ محبت؟
-
بھارتی فلمساز طیارہ حادثے کے بعد سے پُراسرار طور پر لاپتا
-
ایئر انڈیا کی پرواز کریش ہونے پر بالی وڈ اسٹارز بھی غمزدہ
-
ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ احمدآباد میں گر کر تباہ
-
انوشکا کا بنگلورو میں بھگدڑ سے اموات پر دکھ کا اظہار
-
ویرات کوہلی کے ریسٹورنٹ کیخلاف سنگین الزام، FIR درج
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
‘Lawrence Welk Show’ singer Guy Hovis breathes his last at 84
Why Channing Tatum says working with child actor in 'Josephine' scared him
Palash Muchhal responds to ₹40 lakh cheating allegations
Dakota Johnson fuels dating speculations with Role Model
Guy Fiere brings on surprising new transformation for 58th birthday
Dakota and Elle Fanning dazzle in all-black sisters’ night out
Brooklyn Beckham's wedding DJ spills on THAT Victoria’s dance moment
Truth behind Vicky Kaushal’s 'Dhurandhar 2' casting rumours revealed




