فلم / ٹی وی
فواد خان کی بالی وڈ میں واپسی، نئی ہیروئین کون؟
فواد خان کی وانی کپور کے ساتھ کاسٹنگ نے دھوم مچادی
فواد خان کی بالی وڈ میں واپسی، نئی ہیروئین کون؟
فواد خان کی وانی کپور کے ساتھ کاسٹنگ نے دھوم مچادی
پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کی بھارتی اداکارہ وانی کپور کے ساتھ فلم میں ایک ساتھ کاسٹنگ کی خبر نے دونوں کے مداحوں کو خوش کردیا۔
فواد خان نے 2014 میں فلم ’خوبصورت‘ سے بالی وڈ میں ڈیبیو دیا تھا جس میں ان کے ساتھ سونم کپور کو کاسٹ کیا گیا تھا۔
بعدازاں فواد خان فلم ’کپور اینڈ سنز‘ اور ’اے دل ہے مشکل‘ میں بھی جلوہ گر ہوئے تھے اور ان تین فلموں میں بہترین اداکاری اور قاتلانہ لُکس سے بالی وڈ متوالوں کو اپنا دیوانہ بنانے میں کامیاب رہے۔
فواد خان کے بالی وڈ ڈیبیو کو 10 سال جبکہ آخری بالی وڈ فلم کیے 8 سال بیتچکے ہیں اور اس دوران بھارتی مداح فواد خان کی بالی وڈ میں واپسی کے منتظر تھے۔
پُرستاروں کا فواد خان کو پھر سے بالی وڈ فلم میں اداکاری کرتے دیکھنے کا خواب اب پورا ہونے جارہا ہے کیونکہ بھارتی میڈیا میں یہ خبریں سرگرم ہیں کہ فواد خان جلد بھارتی فلم میں جلوہ گر ہونگے۔
فلم فیئر کی رپورٹ کے مطابق فواد خان جلد بالی وڈ فلم میں بھارتی اداکارہ وانی کپور کے ساتھ فلم میں کام کرنے والے ہیں اور اس فلم کی پروڈکشن جلد شروع ہونے والی ہے۔
رپورٹ کے مطابق فلم کی شوٹنگ کا جلد آغاز لندن میں ہوگا جبکہ اس وقت فلم پری پروڈکشن کے مرحلے میں ہے۔
واضح رہے کہ فواد خان سمیت دیگر پاکستانی فنکار سال 2016 کے بعد سے بھارت کی جانب سے لگنے والی پابندی کے باعث بالی وڈ میں کام نہیں کرسکے لیکن اب یہ پابندی واپس لی جاچکی ہے اور اسی سبب اب پاکستانی فنکاروں کی بالی وڈ میں واپسی دیکھنے کو مل رہی ہے۔
مزید خبریں
-
ڈرامہ سیریل ’گونج‘ کیوں دیکھیں؟
-
’وار 2’ کی پہلی میوزک ویڈیو ریلیز ہوتے ہی تباہی مچاگئی
-
ڈراما ’پرورش’ پر بھی ’LGBTQ’ کو فروغ دینے کا الزام؟
-
میں منٹو نہیں ہوں؛ سجل اور آصف رضا میر کی اداکاری کے چرچے
-
’تیرے بن 2’ کی تاخیر، یمنیٰ زیدی نے اصل وجہ بتادی
-
ڈراما ’سسرال سمر کا’ کی ایک اور اداکارہ بگ باس 19 کا حصہ؟
-
ڈرامہ 'پرورش' میں فہد مصطفیٰ کی انٹری کی دھوم
-
ندا یاسر کی ملازماؤں کی چوریوں کے قصے سُن سُن کر عوام بیزار
-
فلم ’بازیگر‘ کی اصل کہانی کیا؟
-
موہت سوری کی پانچ فلمیں جو آپ کی واچ لسٹ کا حصہ بننی چاہییں
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Brooklyn Beckham upset by ‘performative’ birthday tributes from David and Victoria
Jamie Lee Curtis breaks silence on ‘The Bear’ ending rumours
Brooklyn Beckham snubs parents’ birthday wishes as he shows love to Nicola Peltz
Nicole Kidman’s frail appearance raises questions after Keith Urban divorce
Niall Horan sends fans into frenzy with ‘Dinner Party’ release date reveal
Why Kim Kardashian is approaching romance differently with Lewis Hamilton
Ryan Gosling brags about ‘Five-Time’ SNL hosting in new promo
Green Lanterns return for new DC Universe in ‘Lanterns’ trailer



