بالی ووڈ
شاہ رخ خان کریئرکا سب سے بڑا ایوارڈ لینے کو تیار
اداکار کو ‘لوکارنو فلم فیسٹیول‘ میں کیریئر اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
شاہ رخ خان کریئرکا سب سے بڑا ایوارڈ لینے کو تیار
اداکار کو ‘لوکارنو فلم فیسٹیول‘ میں کیریئر اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
اپنے کامیاب فلمی کریئر کی بدولت دنیا بھر میں اپنا نام بنانے والے بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے عالمی سطح پر ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے اہم سنگِ میل عبور کرلیا۔
بالی وڈ سپر اسٹار و عالمی آئیکون شاہ رخ خان کو ‘لوکارنو فلم فیسٹیول‘ کے 77 ویں ایڈیشن میں ان کے کامیاب فلمی سفر کی بدولت ‘کیریئر اچیومنٹ ایوارڈ‘ سے نوازا جائے گا۔
لوکارنو فلم فیسٹیول کی انتظامیہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ فیسٹیول میں اس سال ‘کیریئر اچیومنٹ ایوارڈ‘ کے ذریعے بالی ووڈ سپر اسٹار کے شاہ رُخ خان کے شاندار فلمی کریئرکا جشن منایا جائےگا۔
اداکار شا رُخ خان رواں سال 11 اگست کو اوپن ایئر وینیو ‘پیزا گرانڈے‘ میں اپنا ‘کریئر اچیومنٹ ایوارڈ‘ وصول کریں گے۔
اس موقع پر شائقین کو سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی کنگ خان کی بلاک بسٹر فلم ‘ دیوداس‘ بھی دکھائی جائے گی۔
واضح رہے ‘لوکارنو فلم فیسٹیول‘ کے آرٹسٹک ڈائریکٹر ‘ُجیونا اے نزارو‘ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ شاہ رخ خان جیسے لیونگ لیجنڈ کو لوکارنو میں خراجِ تحسین پیش کرنا انتظامیہ کا دیرینہ خواب تھا جو اب پورا ہونے جارہاہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کنگ خان صرف بالی وڈ میں ہی نہیں بلکہ تمام دنیا میں اپنے مداحوں کیلئے بے تاج بادشاہ ہیں اس بات میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ شاہ رخ خان آج کے دور کے لیجنڈ ہیں۔
مزید خبریں
-
ایمی ورک کے فلمی کرئیر کے 10 سال مکمل
-
وجے سیتھوپتی نے کاسٹنگ کاؤچ الزامات پر خاموشی توڑ دی
-
اینیمل سے رامائن تک، رنبیر کپور کی حیران کن ٹرانسفارمیشن
-
ونیت کمار سنگھ کیلئے والد بننے کا تجربہ کیسا رہا؟
-
سنیل شیٹی کیلئے فلم ’بارڈر’کی شوٹنگ کا تجربہ کیسا رہا؟
-
'سیارا' رواں سال کی دوسری بڑی بلاک بسٹر فلم بن گئی
-
’سیارا’ فیم آہان پانڈے کی فیوریٹ گلوکارہ کون؟
-
بالی وڈ کے کس اداکار نے بالی وڈ خانز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا؟
-
شردھا کپور بھی سیارا کی 'عاشقی' میں گرفتار
-
'سن آف سردار 2' کی ریلیز کے منتظر مداحوں کو دھچکا
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction
Celina Jaitly hits back at defamation notices in ongoing family dispute
Shilpa Shinde defends confession on old TV show controversy
Nushrratt Bharuccha MMS controversy: Viral RCB win story sparks frenzy; Watch video
New OTT releases this week: 'Maa Behen', 'Gullak Season 5', 'Brown' and more
Vishal slams Vedant Agarwal’s family over alleged bail celebration
'Cocktail 2' stars turn awkward rumours into joke


