صحت

پھلوں کا رس جہاں صحت کیلئے مفید وہیں خطرناک بھی

جوس جسم میں وٹامنز اور معدنیات کی تیزی سے رسائی فراہم کر سکتا ہے۔

Web Desk

پھلوں کا رس جہاں صحت کیلئے مفید وہیں خطرناک بھی

جوس جسم میں وٹامنز اور معدنیات کی تیزی سے رسائی فراہم کر سکتا ہے۔

پھلوں کا رس جہاں صحت کیلئے مفید وہیں خطرناک بھی

بہت سے افراد پھلوں کا رس پینے کے شوقین ہوتے ہیں لیکن پھلوں اور سبزیوں کا جوس بناتے ہیں تو اس کا گودا پھینک دیتے ہیں جبکہ یہ گودا فائبر سے بھرپور ہوتا ہے۔

 فائبر نظامِ انہضام کے لیے بہت اہم ہے، جو جسم میں شکر کے استعمال کو منظم کرنے، بھوک اور بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔ 

فائبر کے بغیرصرف رس کا استعمال خون میں تیزی سے شوگر کی سطح میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے، خاص طور پر اگر وہ میٹھے پھلوں سے کشید کردہ ہو۔

 پھل اور سبزیاں بے پناہ غذائی اجزا فراہم کرتے ہیں، جن میں فائبر، وٹامنز اور معدنیات شامل ہیں۔

کسی انسان کے لیے تین یا چار سیب کھانا شاید مشکل ہو، لیکن ان کا رس باآسانی پی لیا جاتا ہے، جس سے کیلوریز کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔

جوس پینے کا ایک فائدہ یہ ہے کہ یہ جسم میں وٹامنز اور معدنیات کی تیزی سے رسائی فراہم کر سکتا ہے۔ 

مثلاً، ایک گلاس گاجر کا جوس وٹامن اے، پوٹاشیم، اور دیگر اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے، جو آپ کے جسم کے لیے فائدہ مند ہو سکتے ہیں۔ 

تاہم چونکہ جوس میں فائبر کی کمی ہوتی ہے، یہ طویل مدت تک پیٹ بھرنے کا احساس نہیں دیتا، جس کی وجہ سے جلدی بھوک لگ سکتی ہے۔

جوس میں اکثر شکر کی مقدار بھی زیادہ ہوتی ہے، خاص طور پر جب پھلوں کے جوس کی بات آتی ہے۔

 یہ شکر ہوتی تو قدرتی ہے لیکن زیادہ مقدار میں اس کا استعمال موٹاپے، ذیابیطس، اور دل کی بیماریوں کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے۔

 دوسری جانب، سبزیوں کے جوس میں شکر کی مقدار کم ہوتی ہے اور یہ زیادہ غذائیت بخش ہوتے ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق پھلوں جوس کو ایک معتدل مقدار میں استعمال کرنا چاہیے اور صرف  پھلوں کے بجائے ان کے ساتھ سبزیوں کو ترجیح دی جانی چاہیے تاکہ آپ کو تمام ضروری غذائی اجزاء مل سکیں۔

 خاص طور پر فائبر۔ روزمرہ کی خوراک میں مختلف پھل اور سبزیاں شامل کر کے آپ زیادہ متوازن اور صحت مند غذا حاصل کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین