پاکستان

رواں سال عاشورہ کب متوقع ہے؟ تاریخ سامنے آگئی

عاشورہ کو مسلم دنیا میں تاریخی اور روحانی اہمیت حاصل ہے۔

Web Desk

رواں سال عاشورہ کب متوقع ہے؟ تاریخ سامنے آگئی

عاشورہ کو مسلم دنیا میں تاریخی اور روحانی اہمیت حاصل ہے۔

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

دنیا بھر کے مسلمان نئے اسلامی سال کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہیں، جس کا آغاز  پاکستان میں 7 جولائی 2024 کو متوقع ہے۔

چاند نظر آگیا تو اسلامی کیلنڈر کا پہلا مہینہ 'محرم' اتوار سے شروع ہوجائے گا۔

محرم کے آغاز کے ساتھ ملک بھر کے مسلمان اس مہینے کے سب سے خاص دن (9 اور 10 محرم) کی تیاریاں شروع کردیں گے جنہیں عاشورہ بھی کہا جاتا ہے۔

میدانِ کربلا میں امام حسین علیہ السلام کی شہادت کی یاد میں عاشورہ کو مسلم دنیا میں تاریخی اور روحانی اہمیت حاصل ہے۔

پاکستان میں عاشورہ کی تعطیلات

پاکستان میں ہر سال کی طرح رواں برس بھی عاشورہ کے موقع پر دونوں دن ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

یہ تعطیلات 9 اور 10 محرم کے لیے مختص ہوتی ہیں، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ عاشورہ کی مناسبت سے ماتمی جلوس اور مجالس کا پوری عقیدت کے ساتھ اہتمام کیا جاسکے۔

تاہم ان تعطیلات کی صحیح تاریخیں رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے محرم کے چاند کے اعلان پر منحصر ہیں، اگر 6 جولائی کی شام کو چاند نظر آ گیا تو یکم محرم 7 جولائی کو ہوگی۔

لہٰذا عاشورہ کا اہتمام 15 اور 16 جولائی (پیر اور منگل)کو کیا جائے گا اور دونوں دن ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

بصورت دیگر اگر نیا اسلامی سال 8 جولائی کو شروع ہوتا ہے تو عاشورہ 16 اور 17 جولائی (منگل اور بدھ) کو ہوگا اور ان دونوں دن ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

تازہ ترین