اسکینڈلز
جاوید شیخ نے کتنی شادیاں کیں؟
جاوید شیخ نے کتنی شادیاں کیں؟
پاکستان کے سینئر اداکار جاوید شیخ کا کہنا ہے کہ انہوں نے دو مرتبہ شادی کی لیکن دونوں مرتبہ شادی میں ناکامی کے بعد مزید شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
جاوید شیخ نے ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے ساتھ ساتھ اپنی ذاتی زندگی پر بھی بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ ’میری پہلی شادی زینت منگی سے ہوئی تھی جس سے میرے دو بچے شہزاد شیخ اور مومل شیخ ہیں۔ زینت سے میری شادی اس وقت ہوئی جب میں فلم ’ڈوبتا کنارہ‘ کی شوٹنگ کیلئے شارجہ جانے والا تھا۔ اسی دوران میری ملاقات زینت سے ہوئی، وہ میری فین تھی، ملاقاتوں کا سلسلہ بڑھا تو میں نے شادی کا فیصلہ کرلیا، ہمارا 3 سال کا ساتھ رہا لیکن پھر زینت سے ذہنی ہم آہنگی اور مزاج کا فرق علیحدگی کی وجہ بن گیا، پھر ہماری علیحدگی ہوگئی، اس کے بعد میں اچھا خاصا ڈسٹرب ہوگیا تھا‘۔
جاوید شیخ نے بتایا کہ ’اس کے بعد میں فلم ’ہم اور تم‘ کررہا تھا تو میرے ساتھ سلمیٰ آغا بھی تھیں، اس دوران انہوں نے مجھے خاصا سپورٹ کیا اور اس کے بعد خود مجھے شادی کی آفر کی لیکن یہ شادی بھی میری 3 سال چل سکی، سلمیٰ آغا سے میری کوئی اولاد نہیں ہے، سلمیٰ آغا سے علیحدگی کے بعد میں نے پھر شادی نہیں کی۔ اس کے بعد یہ سوچ کر شادی نہیں کی کہ لوگ میرے متعلق یہ رائے نہ قائم کرلیں کہ میں شادی ہی کرتا رہتا ہوں‘۔
اس سے قبل جاوید شیخ نے ایک انٹرویو کے دوران یہ بھی بتایا تھا کہ سلمیٰ آغا کے بعد انھیں نیلی نے سہارا دیا تھا۔
مزید خبریں
-
’خودکشی کے خیالات آتے تھے‘ یوزویندر چہل کا طلاق کے بعد انکشاف
-
ایمان خان کیساتھ بیٹھا شخص کون؟ نئی بحث چھڑ گئی
-
بپاشا باسو کی کترینہ سے پرانی چپقلش نئی بحث چھیڑ گئی
-
فہد مصطفیٰ پر فوٹوگرافر عمر سعید کے سنگین الزامات
-
علیزے شاہ کا منسا ملک کیخلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر
-
جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری کے درمیان رومانوی تعلقات کی افواہیں
-
سنجے کپور کی اہلیہ پریا کی انسٹاگرام میں بڑی تبدیلی
-
سلمان خان کی باڈی گارڈ ’شیرا’ سے شادی؟ یاسر حسین کا طنزیہ ردعمل
-
روبینہ اشرف کا علیزے شاہ سے متعلق منفی تبصرہ وائرل
-
منسا ملک کی علیزے کو جان سے مارنے کی دھمکی؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Chitrangda Singh warns fans after X account hack
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion
Karan Johar meets Meryl Streep and almost loses his calm
Mark Consuelos grieves death of his ‘brilliant’ dad, Saul Consuelos
Tollywood announces strike after Rahul Banerjee’s sudden death
Fans compare Dakota Johnson’s romances after Role Model PDA moment
