کیا واقعی دلجیت دوسانجھ پاکستان آرہے ہیں؟
گلوکار نے مداحوں کو خوشخبری سنادی
گلوبل اسٹار دلجیت دوسانجھ کی پاکستان میں فین فالوونگ بھی کسی اور انڈین پنجابی آرٹسٹ سے کم نہیں ہے جس کا منہ بولتا ثبوت اداکار کی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم ‘جٹ اینڈ جولیٹ 3‘ کا پاکستان میں ہونے والا ریکارڈ بزنس ہے۔
عالمی سطح پر اپنے کانسرٹ ‘دلومیناتی‘ سے کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد بھارتی پنجابی گلوکار و اداکار ‘دلجیت دوسانجھ‘ نے بالآخر پاکستان آنے کا عندیہ دیدیا۔
گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی جانب سے یہ اعلان سماجی رابطے کی سائٹ ‘ایکس‘ پر ایک پاکستانی مداح کے سوال کے جواب میں دیا گیا۔
دلجیت دوسانجھ کی جانب سے جلد ہی پاکستان ٹور کا اشارہ کرتی پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے ایکس پر وائرل ہوگئی۔
ایکس پر وائرل ہونے والی پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صارف احمد وڑائچ کی جانب سے گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ سے ٹوٹی پھوٹی پنجابی میں سوال کیا گیا کہ ‘بھائی جان آپ پاکستان کب تشریف لائیں گے؟ ہمیں بھی یہاں آپ کا کانسرٹ انجوائے کرنا ہے ہم بھی آپ کے مداح ہیں‘۔
ایکس صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے دلجیت دوسانجھ کا کہنا تھا کہ ‘ بھائی اس حوالے سے ابھی ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے کیونکہ مجھے پاکستان کی ویزا پالیسیوں کا زیادہ علم نہیں ہے لیکن امید کرتا ہوں کہ مینیجمنٹ کچھ کرے اور ہم جلد ہی پاکستان میں ملیں‘۔
گلوبل اسٹار کی جانب سے پاکستان آنے کا گرین سگنل دیتی ہوئی پوسٹ کو اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں صرف یہی نہیں صارفین کی جانب سے پوسٹ کو ری شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ‘دلومیناتی پاکستان چیپٹر‘ کے لیے اپنی ایکسائٹمنٹ کو بھی بیان کیا جارہا ہے۔
واضح رہے بالی وڈ میں پاکستانی آرٹسٹ بین ہونے کے باوجود بھی دلجیت دوسانجھ نے اپنی فلم ‘جٹ اینڈ جولیٹ 3‘ میں پاکستانی نامور گلوکار ‘بلال سعید‘ کی آواز میں گانا شامل کیا جس پر دلجیت دوسانجھ کے پاکستانی مداح کافی خوش نظر آئے تھے۔
-
انفوٹینمنٹ -1229 سیکنڈ پہلے
عائشہ خان کی بیٹی کے ساتھ سالگرہ منانے کی تصاویر وائرل
-
اسکینڈلز 4 منٹ پہلے
اننیا پانڈے نے سہانا خان کا فون نمبر لیک کردیا
-
انفوٹینمنٹ 32 منٹ پہلے
صدارتی ایوارڈ دینے والوں کو کام والے لوگ نظر نہیں آتے، فضیلہ قاضی
-
پاکستان 41 منٹ پہلے
افضا الطاف پاکستانی سیاست میں قدم رکھنے کو تیار