دلچسپ و خاص

آنے والے برسوں سے متعلق بابا وانگا کی پیش گوئیاں کیا ہیں؟

بابا وانگا کی سب سے نمایاں درست پیش گوئی 9/11 کا حملہ تھی۔

Web Desk

آنے والے برسوں سے متعلق بابا وانگا کی پیش گوئیاں کیا ہیں؟

بابا وانگا کی سب سے نمایاں درست پیش گوئی 9/11 کا حملہ تھی۔

بابا ونگا کا انتقال 1996 میں ہوا تھا۔
بابا ونگا کا انتقال 1996 میں ہوا تھا۔

بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی معروف خاتون نابینا نجومی آنجہانی بابا وانگا کی آنے والی پیش گوئیاں کیا ہیں؟

بابا وانگا کے عقیدت مندوں کا کہنا ہے کہ قدرت نے انہیں ایسی صلاحیت سے نوازا تھا کہ وہ مستقبل کا بتادیا کرتی تھیں، یہی وجہ ہے کہ آنجہانی نجومی کی کئی پیشگوئیاں درست ثابت ہوئیں۔

کہا جاتا ہے کہ آنجہانی نجومی نے شہزادی ڈیانا کی موت، سویت یونین کے خاتمے ، مشرقی و مغربی جرمنی کے اتحاد،2004 کے تباہ کن سونامی ، عالمی وبا کورونا وائرس کے علاوہ خطرناک زلزلے، سیلاب اور پینے کے پانی کی قلت کی پیش گوئیاں کیں جو سچ ثابت ہوئیں۔

 بابا وانگا ٓ1911 میں پیدا ہوئیں اور 1996 میں 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں تھیں، وہ 12 برس کی عمر میں رومانیہ میں آنے والے مٹی کے طوفان کے دوران نابینا ہوگئی تھیں۔

 مرنے سے قبل وہ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے واقعات کی پیشگوئیاں کر گئی تھیں، ان کی سب سے نمایاں پیش گوئیوں میں 11 ستمبر 2001 کو نیویارک کے ٹوئن ٹاورز پر حملہ شامل تھا۔

بابا وانگا جڑی بوٹیوں کی حکیم کے علاوہ مذہبی پیشوا بھی تھیں جنہوں نے سال 5079 تک کی پیش گوئیاں کی ہیں کیونکہ ان کا خیال تھا کہ اس کے بعد دنیا کا اختتام ہوجائے گا۔

آنے والی دہائیوں کے لیے بابا وانگا کی اہم پیش گوئیاں یہ ہیں:

2025: یورپ میں ایک بڑا تنازعہ براعظم کی آبادی میں نمایاں کمی کا باعث بنے گا۔

2028: انسان توانائی کے نئے ذرائع تلاش کرنے کی کوشش میں سیارہ زہرہ تک پہنچے گا۔

2033: قطبی برف کی بالائی سطح پگھلنے سے سمندر کی سطح میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

2076: عالمی سطح پر کمیونزم واپس آئے گا۔

2130: ماورائے ارضی تہذیبوں سے رابطہ ہوگا۔

2170: عالمی خشک سالی ہوگی۔

3005: مریخ پر جنگ چھڑ جائے گی۔

3797:سیارہ زمین کی تباہی، انسان نظامِِ شمسی کے کسی اور سیارے پر جانے کے قابل ہوجائیں گے۔

5079: دنیا کا خاتمہ ہوجائے گا۔