پاکستان
سابق صدرمملکت دوبارہ ڈینٹسٹ بن گئے
عارف علوی باقاعدگی سے کنسلٹیشن اور ٹریٹمنٹس کررہے ہیں۔
سابق صدرمملکت دوبارہ ڈینٹسٹ بن گئے
عارف علوی باقاعدگی سے کنسلٹیشن اور ٹریٹمنٹس کررہے ہیں۔
سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے منصب چھوڑنے کے بعد اب دوبارہ ڈینٹسٹ کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
اس بات کا اعلان مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر ان کے بیٹے عواب علوی نے ایک پوسٹ کے ذریعے کیا۔
پوسٹ میں انہوں نے ایک تصویر شیئر کی جس میں سابق صدر کو ڈینٹسٹ کے روپ میں ایک خاتون کے دانتوں کا ٹریٹمنٹ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
عواب علوی نے اپنے فیملی کلینک 'علوی ڈینٹل اسپتال' میں عارف علوی کو واپس آنے پر خوش آمدید کہا۔
ان کا اپنے والد کے حوالے سے کہنا تھا کہ 'ہم ان کے دوبارہ فارم میں آنے سے بہت خوش ہیں اور اب وہ باقاعدگی سے دانتوں کے مسائل کے حوالے سے کنسلٹیشن اور ٹریٹمنٹس کررہے ہیں'۔
عواب علوی کا کہنا تھا کہ 55 سال سے زیادہ کے تجربے اور دو ماہر ماسٹرز کی ڈگریوں کے ساتھ، ڈاکٹر عارف علوی پانچ سال تک پاکستان کے 13ویں صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے بعد بھی، اپنے پیشے میں علم اور جذبے کی دولت لارہے ہیں۔
خیال رہے کہ ڈاکٹر عارف علوی عام انتخابات کے بعد نئے صدر کا انتخاب ہونے پر رواں برس مارچ میں اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے تھے۔
عہدہ صدارت سنبھالنے سے قبل بھی وہ ساری زندگی دندان سازی کے شعبے سے منسلک رہے تھے۔
مزید خبریں
-
مولانا طارق جمیل نے اپنی وائرل ویڈیو پر وضاحت دیدی
-
غیرت کے نام پر دہرا قتل، شوبز شخصیات کا اظہار افسوس
-
غیرت کے نام پر قتل کی انسانیت سوز ویڈیو پر کہرام بپا
-
یاسر شامی کے گھر ’بیٹے’ کی ولادت، نام کیا رکھا؟
-
سانگھڑ کی مظلوم اونٹنی کو مصنوعی ٹانگ مل گئی
-
ریحام خان نے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا
-
الطاف حسین کی لندن میں طبیعت بگڑگئی، ہیلتھ اپڈیٹ آگئی
-
حمیرا اصغر کی موت کی وجوہات جاننے کے لیئےتحقیقاتی کمیٹی قائم
-
ذوہیب حسن کا حمیرا کو ستارہ امتیاز دینے کا مطالبہ
-
حمیرا کی موت ’قتل‘ ہے، شہری کی عدالت میں درخواست
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Shilpa Shinde shares cryptic post after AICWA's demand
Varun Dhawan’s 'Hai Jawani Toh Ishq Hona Hai' starts strong at box office
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction
Celina Jaitly hits back at defamation notices in ongoing family dispute
Shilpa Shinde defends confession on old TV show controversy
Nushrratt Bharuccha MMS controversy: Viral RCB win story sparks frenzy; Watch video
New OTT releases this week: 'Maa Behen', 'Gullak Season 5', 'Brown' and more



