پاکستان

ریحام خان اور مرزا بلال کی ازدواجی زندگی میں خوشگوار تبدیلیاں

ریحام خان کا مرزا بلال کیلئے دلی نوٹ وائرل

Web Desk

ریحام خان اور مرزا بلال کی ازدواجی زندگی میں خوشگوار تبدیلیاں

ریحام خان کا مرزا بلال کیلئے دلی نوٹ وائرل

ریحام خان کا مرزا بلال کیلئے دلی نوٹ وائرل
ریحام خان کا مرزا بلال کیلئے دلی نوٹ وائرل

نامور صحافی اور سماجی شخصیت ریحام خان نے اپنے شوہر مرزا بلال سے دور رہنے کے باوجود خوشگوار تبدیلیوں پر نوٹ جاری کردیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ریحام خان نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے شوہر، اداکار و ماڈل مرزا بلال کی تصویری جھلکیوں کیساتھ اپنے جذبات کا کھل کر اظہار کردیا۔

ریحام خان نے بتایا کہ یہ سفر ہم نے جو ایک ساتھ گزارا ہے قدرے مختلف اور حیران کن رہا ہے کیونکہ اس دوران ہم دونوں میں خوشگوار تبدیلیاں رونما ہوئیں اور حیران کن بات یہ تھی کہ  ایک دوسرے کے ساتھ اور دور رہنے کے باوجود بھی ہمارے طرز زندگی میں توازن قائم رہا جو کہ ہمارے خاندانوں نے بھی محسوس کیا۔

ریحام خان نے پوسٹ کے کیپشن میں مزید لکھا کہ،’میرے شوہر نے مجھے بتایا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی کسی سے اتنی بات نہیں کی۔درحقیقت  اہم یہ نہیں کہ کوئی شخص کسی کے لیے کتنا وقت جسمانی طور پر موجود ہے بلکہ اہم یہ ہوتا ہے کہ وہ کتنا  جذباتی طور پر موجود ہے۔’ 

انہوں نے مزید لکھا کہ ،’ یہ ایک ساتھ گزارے گئے سالوں کی تعداد نہیں ہے بلکہ صحبت کا معیار ہے۔ یہ معاشرہ مردوں اور عورتوں دونوں کو بہترین تعلقات استوار کرنا سکھاتا ہے۔

ریحام خان نے خوشحال زندگی کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے مزید لکھا کہ،’کسی کو بدلنے کی کوشش نہ کریں اور نہ ہی کسی کے لیے خود کوبدلنے کی کوشش کریں کیونکہ آپکے چلے جانے کے بعد کوئی یہ یاد نہیں رکھتا کہ آپ نے کیا کچھ کیا ہے  اس لیے کم از کم خود کو خوش رکھنے کی کوشش کریں۔’

یاد رہے کہ فلم پروڈیوسر و سماجی کارکن ریحام خان 1993میں اعجاز رحمان کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں لیکن بدقسمتی سے سال 2005 میں دونوں نے اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا۔

بعد ازاں ریحام خان نے دوسری شادی کیلئے پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو اپنا ہمسفر چنا اور سال 2014 میں نکاح کرکے نئی زندگی کی شروعات کی لیکن انہیں یہ شادی بھی راس نہ آئی اور نہایت ہی مختصر عرصے کے بعد 2015 میں طلاق پر ختم ہوگئی۔

اس کے بعد ریحام خان نے تیسری شادی امریکی خوبرو ماڈل اور اداکار مرزا بلال سے کی ہے جن کے ساتھ خوشی سے زندگی بسر کر رہی ہیں۔

تازہ ترین