پاکستان

کراچی کا ریجنٹ پلازہ ہوٹل اسپتال میں تبدیل

عمارت پر ایس آئی یو ٹی ٹرسٹ اسپتال کا بینر آویزاں کر دیا گیا۔

Web Desk

کراچی کا ریجنٹ پلازہ ہوٹل اسپتال میں تبدیل

عمارت پر ایس آئی یو ٹی ٹرسٹ اسپتال کا بینر آویزاں کر دیا گیا۔

(فوٹو: دی نیوز)
(فوٹو: دی نیوز)

کراچی کے معروف 'ریجنٹ پلازہ ہوٹل' کی عمارت ایس آئی یو ٹی (سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن) کے حوالے کر دی گئی ہے۔

اس پیشِ رفت کے بعد ہفتے کی شام ہوٹل کی عمارت پر باقاعدہ ایس آئی یو ٹی ٹرسٹ اسپتال کا بینر آویزاں کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب کراچی کا ایک بڑا ہوٹل ایک بڑے اسپتال کی حیثیت سے کام کرے گا تاہم اسپتال میں کب سے سہولیات کی فراہمی شروع کی جائے گی اس حوالے سے ایس آئی یو ٹی نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

یاد رہے کہ شاہراہ فیصل پر قائم اس ہوٹل کی خریداری کا معاملہ گزشتہ سال ستمبر میں سامنے آیا تھا جب ایس آئی یو ٹی ٹرسٹ کے ایک ٹرسٹی شبر زیدی کی 14 ارب 50 کروڑ روپے میں ریجنٹ پلازہ ہوٹل خریدنے کی پیشکش کا لیٹر سامنے آیا تھا۔

بعدازاں اِس کی ادائیگیوں کا سلسلہ جاری رہا اور اب حتمی طور پر اسے اسپتال کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

’ریجنٹ پلازہ ہوٹل اینڈ کنونشن سینٹر‘ مرکزی شاہراہ فیصل پر 13 ہزار 200 مربع گز کے رقبے پر واقع ہے، اس ہوٹل میں 400 کمرے موجود ہیں جوکہ اب ایس آئی یو ٹی اسپتال کے زیرِاستعمال ہوں گے۔

واضح رہے کہ ایس آئی یو ٹی کی بنیاد ممتاز سرجن ڈاکٹر سید ادیب الحسن رضوی نے 4 دہائیاں قبل کراچی کے سول اسپتال کے برنز یونٹ میں 8 بستروں پر مشتمل وارڈ کے طور پر رکھی تھی۔

کئی برسوں کے دوران بڑے پیمانے پر توسیع سے گزرنے کے بعد یہ ادارہ اب ایک خیراتی ٹرسٹ کے طور پر کام کر رہا ہے اور متعدد اسپتالوں کے ذریعے ہر سال 5 لاکھ سے زائد مریضوں کو طبی سہولیات اور مالی امداد فراہم کرتا ہے۔

تازہ ترین