فیشن
امبانی ویڈنگ میں عالیہ کے حسین لُک کی دھوم
ڈائمنڈ ایئر رنگز نے نے عالیہ بھٹ کے لُک کو مزید چار چاند لگادیے۔
امبانی ویڈنگ میں عالیہ کے حسین لُک کی دھوم
ڈائمنڈ ایئر رنگز نے نے عالیہ بھٹ کے لُک کو مزید چار چاند لگادیے۔
جب بات ہو فیشن کی تو وہاں حال ہی میں اپنی کتاب کی اشاعت کے بعد مصنفہ کا اعزاز حاصل کرنے والی بالی وڈ کی دلکش اداکارہ ‘عالیہ بھٹ‘ اپنے یونیک اور اسٹائلش فیشن سینس کی وجہ سے بالی وڈ کی ٹاپ اسٹائلش اداکاراؤں کی فہرست میں آتی ہیں۔
کسی بھی تقریب میں اسکی مناسبت سے پہنا جانے والا عالیہ کا ہر لباس ان کی بہترین شخصیت کی ترجمانی کرتا ہے۔
معصوم سی شکل و صورت اور دبنگ اداکاری کی بنا پر لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ عالیہ بھٹ نے حال ہی میں انڈیا کے نامور بزنس ٹائیکون ‘مکیش امبانی‘ کے بیٹے اننت امبانی کی سنگیت نائٹ میں شرکت کے دوران سیاہ رنگ کا خوبصورت لہنگا زیبِ تن کیا جو مداحوں کے دلوں پر بجلیاں گرا گیا۔
عالیہ بھٹ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے لُک کی تصاویر جوں ہی جاری کی گئیں مداح ایک مرتبہ پھر ‘گنگو بائی‘کے گرویدہ ہوگئے۔
سیاہ اور سلور رنگ کے امتزاج کے ساتھ پہنے گئے لہنگے کو عالیہ نے مدھم میک اپ اور ڈائمنڈ کی ایئر رنگز پہن کر مزید دیدہ زیب بنایا۔
اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر رنگین کے علاوہ مونوکروم یعنی سیاہ و سفید تصاویر بھی پوسٹ کی گئیں۔
پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مداح فلم ‘اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ سے پذیرائی حاصل کرنے والی اداکارہ عالیہ بھٹ کی خوبصورتی کی تعریفوں کے پُل باندھتے نظر آرہے ہیں۔
اداکارہ کی تصاویر پر ایک نظر ڈالیں:
مزید خبریں
-
درِ فشاں کا سفید ساڑھی میں حسن دو آتشہ
-
ماہی بلوچ کے بولڈ فیشن پر صارفین مشتعل
-
ہانیہ عامر کے اس نفیس جوڑے کی قیمت کیا؟
-
شہناز گل کے منی ڈریس میں جلوے
-
ایلی اورام نے سیاہ ساڑھی میں جلوے بکھیر دیے
-
'یونان میں لنگی ڈانس'، کرینہ کا سب سے منفرد انداز
-
ربیکا خان کا فیشن ایک بار پھر انہیں لے ڈوبا
-
ودیا بالن کی باڈی ٹرانسفرمیشن نے نیٹیزنز کے ہوش اڑادیے
-
عائزہ خان نے دلکشی کی تمام حدیں پار کردیں
-
تصاویر؛ لبوبو تھامی اروشی روٹیلا رئیل لائف ڈول قرار
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Sonam Kapoor pens loving message for parents on their anniversary
Rhea Chakraborty announces break from social media
New OTT releases this week (May 13-19): Dhurandhar 2, Berlin Season 2, Kartavya and more
Dennis Locorriere, Dr. Hook frontman, dies at 76
Clarence Carter, ‘Patches’ hitmaker, dies at 90
Jason Biggs ends 18 years of marriage with Jenny Mollen on ‘great’ terms
Aditi Rao Hydari gives sneak peek into her Cannes prep
Jamie Foxx & Alyce Huckstepp expect their first baby together



