روہت شرما کی مودی سے 'یہ وہ' زبان میں گفتگو وائرل
روہت کی اِس نرالی بولی سے واقف کرکٹ شائقین خوب لطف اندوز ہوئے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کا ممبئی میں شاندار استقبال کیا گیا، اپنے ہیروز کی ایک جھلک دیکھنے شہریوں کا سمندر امڈ آیا۔
میرین ڈرائیو پر بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کی وکٹری پریڈ ہوئی، وانکھیڈے اسٹیڈیم میں بھارتی ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔
کپتان روہت شرما اور ان کی ٹیم وزیر اعظم ہاؤس بھی پہنچے جہاں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے فاتح ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا۔
نریندر مودی کے ساتھ بات چیت کے دوران روہت شرما، ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ، ویرات کوہلی اور ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے اپنے تجربات شیئر کیے۔
روہت شرما نے اپنی مخصوص 'یہ وہ' زبان میں گفتگو کرتے ہوئے مودی کو بتایا کہ انہوں نے جیت کے بعد بارباڈوس کی پچ کی مٹی کیوں کھائی تھی۔
انہوں نے کہا کہ 'بہت بار ورلڈکپ ہمارے نزدیک آیا مگر ہم آگے نہیں جاسکے، لیکن اس بار پوری ٹیم کی وجہ سے ہم اس چیز کو حاصل کر سکے'۔
انہوں نے بتایا کہ 'اس لیے وہ پچ ہمارے لیے بہت یہ تھا، مطلب وہ پچ پر ہم نے جو بھی کیا، ہم نے وہ پچ پر کیا'۔
روہت شرما کی اِس نرالی بولی سے واقف کرکٹ شائقین اس گفتگو سے خوب لطف اندوز ہوئے، روہت اکثر اپنی گفتگو میں 'یہ' اور 'وہ' کا استعمال کرتے ہیں اور اپنے خیالات کو جملوں میں ڈھالتے ہوئے مناسب الفاظ کا چناؤ کرنے کے بجائے کھو جاتے ہیں۔
اُن کی اس عادت کا ذکر ویرات کوہلی نے بھی اپنے انٹرویو میں کیا تھا جس میں انہوں نے بتایا تھاکہ 'روہت کو اگر کہنا ہو کہ ممبئی میں ٹریفک بہت ہے تو وہ کہیں گے کہ وہاں وہ بہت ہے، سننے والا خود ہی سمجھے کہ کہاں کیا بہت ہے؟'
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کے پاس کتنی دولت ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
لاہور کی اسموگ سے صبا قمر بھی شدید پریشان
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
رباب، عدیل کا عبرتناک انجام کیوں نہیں ہوا؟ رائٹر نے بتادیا
-
اسکینڈلز 3 گھنٹے پہلے
‘جو چاہوں وہ کروں گی‘علیزے شاہ کی ایک کے بعد ایک بولڈ ویڈیوز