ایپل واچ کی مدد سے بیمار خاتون کی جان بچ گئی
ڈاکٹر نے طبی آلات کی عدم موجودگی پر ایپل واچ کی مدد سے خاتون کا معائنہ کیا۔
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے امریکا کے شہر سان فرانسسکو جانے والی پرواز میں ایپل واچ کی مدد سے ایک خاتون کی زندگی بچانے کا انوکھا واقعہ پیش آیا۔
دورانِ سفر پرواز میں موجود ایک 56 سالہ خاتون کی طبیعت زیادہ بگڑی تو طیارے میں میڈیکل ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا۔
جس پر کیرالہ کے راجگیری اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹری گیگی وی بیمار خاتون کی مدد کو پہنچے۔
تاہم جب انہوں نے خاتون کی صحت کی جانچ کے لیے معائنہ کرنا چاہا تو معلوم ہوا کہ جہاز میں ضروری طبی آلات دستیاب ہی نہیں ہیں۔
چنانچہ ایسے وقت ایپل واچ میں ایپل واچ ان کے کام آئی جس کی مدد سے انہوں نے خاتون کے جسم میں آکسیجن کی سطح اور ان کی دل کی دھڑکن کی رفتار کو جانچا۔
یہی نہیں بلکہ ڈاکٹر گیگی نے ایپل واچ کی مدد سے ہی مریضہ کا الیکٹرو کارڈیوگرام ٹیسٹ بھی کیا جس میں انہیں معلوم ہوا کہ ان کا بلڈ پریشر بڑھا ہوا اور جسم میں آکسیجن کی سطح کم ہے۔
جس کے بعد انہوں نے جہاز میں موجود میڈیکل کٹ میں دستیاب انجیکشن لگائے۔
ڈاکٹر کے اس بروقت اقدام کے ذریعے جہاز بھی وقت ہنگامی طور پر کسی قریبی مقام پر اترنے کے بجائے وقت پر اپنی منزل مقصود تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔
بعدازاں سان فرانسسکو پہنچنے پر پہلے سے موجود طبی عملے نے خاتون کو اسپتال منتقل کردیا جہاں وہ آئی سی یو میں زیر علاج ہیں تاہم ان کی صحت بہتری کی جانب گامزن ہے۔
-
اسکینڈلز 4 گھنٹے پہلے
شادی اور ماں بننے سے متعلق ایشوریا کا 29 سال پُرانا بیان وائرل
-
دلچسپ و خاص 4 گھنٹے پہلے
اہرامِ مصر کے اوپر سیٹلائٹس میں خلل کی وجہ سامنے آگئی
-
پاکستان 5 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
دلچسپ و خاص 6 گھنٹے پہلے
شوہر کی سالگرہ پر ملالہ کا محبت بھرا پیغام