ٹیکنالوجی

اسپین میں فحش مواد دیکھنے کیلئے 'پاسپورٹ' متعارف

موبائل ایپ صارف کی عمر کی تصدیق کرے گی۔

Web Desk

اسپین میں فحش مواد دیکھنے کیلئے 'پاسپورٹ' متعارف

موبائل ایپ صارف کی عمر کی تصدیق کرے گی۔

اسپین میں فحش مواد دیکھنے کیلئے پاسپورٹ متعارف

کم عمر افراد کی فحش مواد تک رسائی کو روکنے کے لیے اسپین میں ایک نئی ایپلیکشن متعارف کرائی گئی ہے۔

اس نئی ایپلیکیشن کے لیے نہ صرف صارف کی عمر کی تصدیق درکار ہوگی بلکہ فحش مواد دیکھنے کے لیے کریڈٹس کی تعداد بھی محدود ہوگی۔

یہ اقدام آن لائن بالغان کے مواد تک رسائی پر سخت ضابطوں کی مہم چلانے والے اینٹی پورنوگرافی گروپ ڈیل یونا وولٹا کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے بعد سامنے آیا جس میں کم عمر افراد میں بالغوں کے مواد کے خطرناک پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔

ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے ڈیٹا کو 'تباہ کن' قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ 15 سال سے کم عمر کے تقریباً نصف نوجوان فحش مواد دیکھتے ہیں۔

ڈیجیٹل والیٹ بیٹا کے نام سے بنائی گئی اس ایپ کو مقامی زبان میں پاسپورٹ کا نام دیا گیا ہے۔

 یہ موبائل ایپلیکیشن فحش مواد کے پلیٹ فارم کو یہ جانچنے کی اجازت دے گی کہ آیا صارف کی عمر 18 سال سے زیادہ ہے یا نہیں، ان کی عمر کی تصدیق کے لیے ناظرین سے موبائل ایپ استعمال کرنے کو کہا جائے گا۔

یہ ایپلیکیشن موبائل فون والیٹ کے طور پر کام کرے گی اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ پانچ آئی ڈیز میں سے ایک کے ذریعے صارفین کی عمر کی تصدیق کرے گی۔

ایک بار تصدیق کے بعد، صارفین کو ایک ماہ کی میعاد کے ساتھ 30 'پورن کریڈٹ' ملیں گے۔

یہ کریڈٹ صارف کو بالغوں کے مواد تک رسائی فراہم کریں گے تاہم صارفین اضافی کریڈٹس کے لیے درخواست بھی کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین