پریانکا چوپڑا کی بیٹی مالتی کی گنگناتے ہوئے ویڈیو وائرل
پریانکا چوپڑا کی بیٹی مالتی بھی والد کی طرح 'سُریلی' نکلیں
بالی وڈ و ہالی وڈ اداکارہ و گلوکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی بیٹی مالتی میری کے والد نک جونس کی طرح سُریلے ہونے کا ثبوت ایک ویڈیو کے ذریعے دے دیا۔
پریانکا چوپڑا نے امریکہ کا رخ یوں تو اپنے اداکاری اور گلوکاری کے فن کو آزمانے کیلئے کیا تھا لیکن وہ وہاں نک جونس کی محبت میں مبتلا ہوگئیں اور یکم دسمبر 2018 کو اپنی محبت کو شادی جیسے مضبوط بندھن میں باندھ دیا۔
اس اسٹار جوڑی کے ہاں بیٹی کی پیدائش 15 جنوری 2022 ء کو سروگیسی کے ذریعے ہوئی جس کا نام ’مالتی میری‘ رکھا۔
پریانکا چوپڑا اور نک جونس اکثر و بیشتر فیملی فوٹوز سوشل میڈیا کی زینت بناتے رہتے ہیں اور حال ہی میں پریانکا چوپڑا کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو میں جہاں پریانکا چوپڑا نے مختلف ویڈیو کلپس شامل کیے وہیں مالتی کی ایک ویڈیو سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
ویڈیو میں مالتی والدہ کے ساتھ میک روم میں ایک کرسی پر بیٹھی ہوئی ہیں اور ہاتھ میں مارکر تھام کر اس سے ایک کارٹون بنی شیٹ پر لکیرے بنارہی ہیں۔
مالتی اس دوران کچھ گنگنا بھی رہی ہیں اور انکی میٹھی آواز سن کر ایسا معلوم ہو رہا ہے جیسے کوئی کوئل کوک رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر مالتی میری کی پیاری سی آواز سن کر مداحوں نے محبت کی برسات کردی۔ ایک صارف نے لکھا کہ 'جب دونوں ہی والدین گلوکار ہوں تو آواز تو پیاری ہوگی ہی'۔
-
انفوٹینمنٹ 4 گھنٹے پہلے
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کے پاس کتنی دولت ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 4 گھنٹے پہلے
لاہور کی اسموگ سے صبا قمر بھی شدید پریشان
-
انفوٹینمنٹ 4 گھنٹے پہلے
رباب، عدیل کا عبرتناک انجام کیوں نہیں ہوا؟ رائٹر نے بتادیا
-
اسکینڈلز 4 گھنٹے پہلے
‘جو چاہوں وہ کروں گی‘علیزے شاہ کی ایک کے بعد ایک بولڈ ویڈیوز