اسکینڈلز
کرن جوہر کے ’سروگیسی’ سے پیدا ہونے والے بچے والدہ کے متلاشی
بچوں نے سوالات کرنا شروع کردیے۔
کرن جوہر کے ’سروگیسی’ سے پیدا ہونے والے بچے والدہ کے متلاشی
بچوں نے سوالات کرنا شروع کردیے۔
بالی وڈ انڈسٹری میں ہم جنس پرستی اور نیپوٹزم کے باعث شہہ سرخیوں کا حصہ رہنے والے بھارتی فلمساز کرن جوہر نے انکشاف کیا کہ انکے بچے اپنی والدہ سے متعلق سوالات کرنا شروع ہوگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 2017 میں سروگیسی کے ذریعے اپنے دو بچوں یش اور روحی کا دنیا میں استقبال کرنے والے کرن جوہر کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو ’غیر حساس’ کہنے پر معافی مانگی ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں فلمساز نے اس بارے میں کھل کر بتایا کہ کس طرح ان کے بچوں نے ان کی پیدائش کے بارے میں سوالات پوچھنا شروع کر دیے ہیں۔
اپنے یوٹیوب چینل پر بھارتی صحافی فائے ڈی سوزا کے ساتھ بات چیت کے دوران کرن نے کہا ’والدین بننا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا اور میرے لیے یہ ایک غیر معمولی صورتحال ہے، کیونکہ میرےبچے یہ جاننا چاہتے ہیں کہ انکی والدہ کون ہیں؟’
کرن جوہر کا کہنا تھا کہ’جب میں اپنے بیٹے کو شوگر کھاتے ہوئے دیکھتا ہوں اور میں دیکھتا ہوں کہ اس کا وزن زیادہ ہو گیا ہے، تو میں اس کے لیے بہت بے چین ہو جاتا ہوں۔ میں اس سے یہ نہیں کہنا چاہتا کہ وہ غیر حساس ہے بلکہ میں چاہتا ہوں کہ وہ خوش رہے کیونکہ وہ ایک اچھا خوشحال بچہ ہے۔‘
انہوں نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ’میں اپنے بیٹے سے کہتا ہوں کہ وہ کرکٹ یا فٹ بال کھیلنے جائے اور وہ تمام کام کرے جو میں نے نہیں کیے تھے۔میں چاہتا ہوں کہ میرے دونوں بچے اپنی پسند کی شخصیت بنیں’۔
واضح رہے کرن جوہر کی جانب سے سروگرویسی اور بچوں کی متوقع پیدائش سے متعلق والدہ کو حمل کے 3 ماہ بعد بتایا گیا تھا۔
مزید خبریں
-
’خودکشی کے خیالات آتے تھے‘ یوزویندر چہل کا طلاق کے بعد انکشاف
-
ایمان خان کیساتھ بیٹھا شخص کون؟ نئی بحث چھڑ گئی
-
بپاشا باسو کی کترینہ سے پرانی چپقلش نئی بحث چھیڑ گئی
-
فہد مصطفیٰ پر فوٹوگرافر عمر سعید کے سنگین الزامات
-
علیزے شاہ کا منسا ملک کیخلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر
-
جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری کے درمیان رومانوی تعلقات کی افواہیں
-
سنجے کپور کی اہلیہ پریا کی انسٹاگرام میں بڑی تبدیلی
-
سلمان خان کی باڈی گارڈ ’شیرا’ سے شادی؟ یاسر حسین کا طنزیہ ردعمل
-
روبینہ اشرف کا علیزے شاہ سے متعلق منفی تبصرہ وائرل
-
منسا ملک کی علیزے کو جان سے مارنے کی دھمکی؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Inside Tara Sutaria and Veer Pahariya’s reported split
Melissa Barrera backs criticism of ‘Scream’ cast returning
Ektaa Kapoor reacts as 'Naagin 7' VFX slip goes viral
Kyle Loftis, 1320Video creator, dies at age 34
Ameesha Patel hits travel trouble, shares frustration online
Ranveer to revisit 'India’s Got Latent' row in new documentary
Rahul Roy speaks out as viral reels spark concern and trolling
Fans react strongly after Yash's 'Toxic' setback



