انفوٹینمنٹ
ٹیلی ویژن کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی فنکارہ کون؟
وہ ٹیلی ویژن پر بھی بہت مصروف اداکارہ کہلاتی ہیں
ٹیلی ویژن کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی فنکارہ کون؟
وہ ٹیلی ویژن پر بھی بہت مصروف اداکارہ کہلاتی ہیں
پاکستانی فلموں اور ٹیلی ویژن کی پرکشش اور باصلاحیت فنکارائوں میں ایک نام اداکارہ و ماڈل ریشم کا بھی ہے، جو ایک اندازے کے مطابق اس وقت ٹیلی ویژن کی سب سے زیادہ معاوضہ لینی والی فنکارہ بھی ہیں۔
ریشم کا شمار صفِ اوّل کی فلمی ہیروئنوں میں کیا جاتا ہے۔
ان کی ابتدائی فلموں نے باکس آفس پر شاندار بزنس کر کے انہیں پاکستان کی نامور ہیروئنوں میں شامل کر دیا تھا۔
وہ ریما، صاحبہ، میرا، صائمہ، مدیحہ شاہ وغیرہ کی موجودگی میں بھی اپنی ایک الگ شناخت بنانے میں کامیاب رہیں۔
یہ ان کی فنکارانہ صلاحیتوں کا بھرپور ثبوت ہے۔ اپنے کیریئر کی ابتدا میں ہی ریشم کا شمار خوش قسمت فنکارائوں میں کیا جانے لگا تھا، ان کا نام جس فلم میں بھی شامل ہوتا، لوگ اندازہ لگا لیتے تھے کہ یہ فلم کامیابی حاصل کرے گی۔
ریشم کے کیریئر پر فلم انڈسٹری کے بحران کا کوئی خاص اثر اس لئے نہیں پڑا کہ وہ ٹی وی کی طرف متوجہ ہو گئیں۔
وہ ٹیلی ویژن پر بھی بہت مصروف اداکارہ کہلاتی ہیں اور سنا ہے کہ اس وقت وہ ٹیلی ویژن کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی فنکارہ ہیں۔
اس حوالے سے ریشم کا کہنا ہے کہ ’سلور اسکرین ہو یا منی اسکرین، اصل چیز کام ہوتا ہے۔ اسکرین چھوٹی یا بڑی نہیں ہوتی بلکہ کسی بھی فنکار کا کام چھوٹا یا بڑا ہوتا ہے۔ میں نے بڑی اور چھوٹی اسکرین، دونوں پر ہی کام کیا ہے۔ کام کا طریقہ مختلف ضرور ہوتا ہے مگر دونوں ہی جگہ فنکار اپنی تمام تر فنکارانہ صلاحیتوں کو استعمال کرتا ہے۔‘
وہ کہتی ہیں کہ جب تک آپ بہترین پرفارمنس نہیں دیں گے، کامیابی حاصل نہیں کر سکیں گے۔ میری کوشش یہی ہوتی ہے کہ میں سو فیصد کارکردگی دکھائوں، باقی کام سب نصیب پر چھوڑ دیتی ہوں۔ آج کے دور میں کوئی بھی فنکار مکمل نہیں ہے۔ ہر کوئی کچھ نہ کچھ سیکھ رہا ہوتا ہے۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Brooklyn Beckham upset by ‘performative’ birthday tributes from David and Victoria
Jamie Lee Curtis breaks silence on ‘The Bear’ ending rumours
Brooklyn Beckham snubs parents’ birthday wishes as he shows love to Nicola Peltz
Nicole Kidman’s frail appearance raises questions after Keith Urban divorce
Niall Horan sends fans into frenzy with ‘Dinner Party’ release date reveal
Why Kim Kardashian is approaching romance differently with Lewis Hamilton
Ryan Gosling brags about ‘Five-Time’ SNL hosting in new promo
Green Lanterns return for new DC Universe in ‘Lanterns’ trailer




