آریان خان اور لریسا بونیسی کے افیئر کی خبریں پھر سرگرم
آریان خان کی ممکنہ گرلفرینڈ کے ساتھ تقریب میں شرکت؟

بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان اور ان کی ممکنہ گرلفرینڈ لریسا بونیسی کی ممبئی میں منعقدہ ایونٹ میں شرکت افیئر کی خبروں کو ہوا دے گئی۔
آریان خان کا شمار ان اسٹار کڈز میں ہوتا ہے جو بغیر فلمی ڈیبیو ہی شہرت حاصل کر گئے۔ تاہم آریان خان کو حاصل ہونے والی شہرت کنگ خان کی ساکھ خراب کر گئی۔
دراصل آریان خان منشیات سے متعلق کیس میں پھنس گئے تھے جس کے سبب انہیں کم عمری میں ہی زندگی کے کچھ دن جیل کے در و دیوار تکتے ہوئے گزارنے پڑے جس کے بعد رواں سال اپریل میں سوشل میڈیا پر آریان خان کا نام برازیلین ماڈل لاریسی بونیسی کے ساتھ جوڑا گیا۔
مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ریڈ اٹ پر یہ انکشاف کیا گیا کہ آریان خان اور لاریسا بونیسی ایک دوسرے کے ڈیٹ کر رہے ہیں بعدازاں دونوں چند ایونٹس میں شرکت کرتے بھی دکھے۔
شہ سرخیوں میں جگہ حاصل کرنے والی یہ جوڑی اب 7 جولائی کو دونوں کو ممبئی میں منعقدہ ستاروں سے سجی ایک تقریب میں شرکت کرتے دیکھا گیا۔
اس ایونٹ میں پہلے آریان خان سیاہ ٹی شرٹ اور آرمی جینز اور ڈینم جیکٹ پہن کر انٹر ہوئے جس کے بعد لریسا بونیسی بھی اس ایونٹ کو اپنی شرکت سے رونق بخشتی نظر آئیں۔
لریسا بونیسی نے بھی سیاہ ٹو پیس سیٹ کے ساتھ ڈینم جیکٹ پہنی اور اس کے ساتھ سیاہ بوٹس پہنے۔
آریان خان اور لریسا بونیسی کو مختلف اوقات میں ایک ہی ایونٹ میں شرکت کرتے دیکھ کر پاپارازی نے تصاویر بھی لیں اور سوشل میڈیا پر دونوں کے افیئر کی خبروں کو مزید ہوا دے دی۔
واضح رہے کہ کم عمری میں جیل کی ہوا کھانے والے آریان 2023 میں ہدایتکاری کی ذمہ داریاں نبھاتے نظر آئے اور اپنے برانڈ کا ٹریلر بھی خود ہی ڈائیریکٹ کیا۔
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
زارا نور اور حرا مانی کی سنیل شیٹی سے اچانک ملاقات
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
کرسٹوفر نولن کے آگے جنید اور ہمیش کا جادو نہ چل سکا
-
اسکینڈلز 2 گھنٹے پہلے
'گھٹیا ذہنیت' بی پراک کا رنویر الٰہ آبادیہ کے پوڈکاسٹ میں شرکت سے انکار
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
ہانیہ عامر بھی بالی وڈ میں کام ڈھونڈنے لگیں