انوشکا شرما کی بھارتی مداح سے دوسری شادی؟ ماجرا کیا
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما کی دوسری شادی منظر عام پر آگئی۔
ویسے تو اپنے من پسند اداکار سے اظہار محبت کرنے کیلئے مداح نت نئے حربے آزماتے ہیں لیکن ایک بھارتی مداح اپنے پسندیدہ فنکار کی محبت میں اتنا آگے نکل گیا کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا۔
اداکارہ انوشکا شرما کی وجہ شہرت نہ صرف ان کی اداکاری ہے بلکہ نامور کرکٹر کی اہلیہ ہونا بھی ان کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں۔
ویرات کوہلی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے باوجود سوشل میڈیا پر اداکارہ انوشکا شرما کی دوسری شادی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس نے منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک بھارتی مداح اپنے سر پر سہرا سجائے انوشکا شرما کی مانگ میں سندور بھرتا نظر آرہا ہے۔
جی ہاں لیکن یہ کوئی حقیقی شادی نہیں بلکہ مداح کا اپنی من پسند اداکارہ سے محبت کا انوکھا انداز ہے جو سب کی توجہ مبذول کرا گیا۔
مذکورہ ویڈیو میں ایک بھارتی مداح دیوار پر چسپاں انوشکا شرما کے اشتہاری پوسٹر کے پاس کھڑا ہے، پوسٹر سائز میں بڑا ہونے کی وجہ سے اس دیوانے مداح نے اداکارہ کے چہرے تک پہنچے کیلئے کرسی کا استعمال کیا۔
کرسی پر کھڑے ہوکر اس شخص نے پہلے اداکارہ کے ماتھے پر بندیا لگائی اور پھر ا نکے ماتھے کو سندور سے بھردیا، محبت کا یہ جذبہ جب یہاں بھی ختم نہ ہوا تو اس مداح نے انوشکا کے گال پر بوسہ بھی دے دیا۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی دیر تھی کہ صارفین کی جانب سے عجیب و غریب تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
یاد رہے کہ 2014 میں اس جوڑے کی رشتۂ محبت میں جڑنے کی خبریں سرخیوں کا حصہ بنی رہیں جبکہ دونوں ہی ان خبروں پر اپنا مؤقف دینے سے گریز کرتے رہے۔
بعد ازاں انوشکااور ویرات نے سال 2017 میں اٹلی میں شادی کرلی تھی جس کی تصاویر اور ویڈیوز کسی فلمی محبت کی داستان کی مانند لگ رہی تھیں۔
خوشگوار زندگی کے چند ہی سال بعد اس جوڑے کے ہاں 11 جنوری 2021 میں ننھی پری کی آمد ہوئی اور حال ہی میں اس جوڑے نے اپنے دوسرے بیٹے کا خیر مقدم کیا۔
-
اسکینڈلز 1 گھنٹے پہلے
سیف علی خان پر حملے کی کہانی میں جھول سامنے آنے لگے
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
دنانیر اور احد رضا میر کی کلوزنس، بڑھتی قربتوں کا ایک اور اشارہ؟
-
فلم / ٹی وی 2 گھنٹے پہلے
'کبھی میں کبھی تم' کی مشہور بائیک کتنے پیسوں میں نیلام؟
-
بالی ووڈ 2 گھنٹے پہلے
وکی کوشل کا فلم ’چھاوا‘ کیلئے 25 کلو وزن بڑھانے کا انکشاف