ٹیکنالوجی
پاکستانی عوام کیلئےنیٹ فلکس سبسکرپشن بھی مہنگی
ایس آر بی نے مخصوص سروسز پر 3 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا ہے۔
پاکستانی عوام کیلئےنیٹ فلکس سبسکرپشن بھی مہنگی
ایس آر بی نے مخصوص سروسز پر 3 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا ہے۔
پاکستان میں جہاں حالیہ بجٹ کے بعد اشیائے ضروریہ بھاری ٹیکسوں کی زد میں آگئیں ہیں وہیں عوام کے لیے تفریح بھی مہنگی ہوگئی ہے۔
سندھ بورڈ آف ریونیو (ایس بی آر) نے ویڈیو اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر اضافی ٹیکس عائد کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ سےپلیٹ فارم کی سبسکرپشن فیس ادا کرنے والے نیٹ فلکس صارفین کو اب آئی ٹی سروسز پر 3 فیصد سیلز ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔
اس میں ایف بی آر کے گوشوارے جمع کرانے والے یعنی فائلرز کو انٹرنیشنل ٹرانزیکشن پر 5 فیصد ایڈوانس ٹیکس اور 4 فیصد کارڈ ٹرانزیکشن چارجز اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بھی دینی پڑے گی۔
سندھ ریونیو بورڈ کے نافذ کردہ نئے ٹیکس قوانین کے تحت پاکستانی بیکنس اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ماتحت دیگر مالیاتی ادارے ’کلیکشن ایجنٹ‘ کے طور پر کام کریں گے۔
ایس آر بی کی جانب سے لازمی قرار دیا گیا ہے کہ جب بھی نیٹ فلکس صارفین اسٹریمنگ سروس کو ادائیگی کریں تو بینکس اور دیگر پیمنٹ پروسیسنگ کمپنیوں کی جانب سے ہر ادائیگی پر 3 فیصد ٹیکس اکٹھا کیا جائے گا۔
ان قوانین کے تحت ایس آر بی نے مخصوص سروسز پر 3 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا ہے جن میں نیٹ فلکس سمیت دیگر کلاؤڈ بیسڈ سٹریمنگ پلیٹ فارمز شامل ہیں۔
خیال رہے کہ نئے مالی سال کے فنانس بل 2024 میں اُن ٹیکنالوجی کمپنیوں پر ٹیکس عائد کیا گیا ہے جو پاکستان میں ڈیجیٹل ذرائع سے آمدنی کماتی ہیں۔
لہٰذا نیٹ فلکس بھی پاکستان میں اپنی کاروباری موجودگی کی وجہ سے اپنے صارفین کو چارج کرنے پر ٹیکس ادا کرنے کا ذمہ دار ہے۔
واضح رہے انٹرنیٹ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر صارفین ٹی وی شوز، فلموں اور ڈاکومینٹریز سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور اس کی سبسکرپشن کے لیے نیٹ فلکس اپنے صارفین کو 250 سے 1100 روپے تک کے ماہانہ پلانز فراہم کرتا ہے۔
مزید خبریں
-
انٹرنیٹ کے بغیر چلنے والی میسیجنگ ایپ
-
خواتین کیلئے مخصوص نئی ایپلی کیشن 'ٹی' میں منفرد کیا؟
-
واٹس ایپ پر 'میٹا اے آئی' سے کال پر باتیں کرنا ممکن؟
-
واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب گروپس بھی اسٹیٹس میں مینشن ہوں گے
-
ٹک ٹاک کی ممکنہ بندش، امریکی صارفین کے لیے نئی ایپ تیار
-
فیس بک رِیلز کے لیے میٹا کا نیا فیچر
-
میٹا کی جانب سے واٹس ایپ بزنس صارفین کے لیے جدید فیچرز کا اعلان
-
پاکستانی طلبہ کو مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال کا اعزاز حاصل
-
بگ باس 19؛ اے آئی ڈول ‘حبوبو‘ کی شو میں شمولیت
-
ٹک ٹاک نے انسٹاگرام طرز کے نئے فیچر ‘بلٹن بورڈز‘ کی آزمائش شروع کر دی
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
New South Indian OTT releases this week: ‘Dridam’, ‘Raakha’, ‘Karuppa’ and more
Emraan Hashmi film shoot faces protest in Haridwar over ‘Cafe & Bar’ signboard
Inside Sonam Kapoor’s birthday celebration with family
Shilpa Shinde shares cryptic post after AICWA's demand
Varun Dhawan’s 'Hai Jawani Toh Ishq Hona Hai' starts strong at box office
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction
Celina Jaitly hits back at defamation notices in ongoing family dispute




