انفوٹینمنٹ
بابر علی کا سجل اور فیروز خان کو یکجا کرنے کی خواہش کا اظہار
بابر علی نے اپنی خواہش کا اظہار کردیا
بابر علی کا سجل اور فیروز خان کو یکجا کرنے کی خواہش کا اظہار
بابر علی نے اپنی خواہش کا اظہار کردیا
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار بابر علی نے اداکارہ سجل علی اور فیروز خان کو کام کو یکجا کرنے کے ارادہ کا انکشاف کردیا۔
بابر علی حال ہی میں ایک شو میں شریک ہوئے جہاں وہ اپنی فیلڈ سے متعلق مختلف موضوعات پر بات کرتے دکھے۔
دورانِ شو میزبان نے ان سے فلم بنانے کے حوالے سے سوال کیا جس پر انہوں نے اپنی خواہش کا اظہار کیا۔
بابر علی نے کہا کہ ’مجھے نئے فنکاروں میں فیروز خان اور وہاج علی بہت پسند ہیں اور میرا دل کرتا ہے کہ میں ان کے ساتھ فلم بناؤں‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ اس وقت جتنی اداکارائیں کام کر رہی ہیں ان میں مجھے سجل علی بہت پسند ہیں اور ان کے ساتھ میں نے کام بھی کیا ہے کچھ ان کہی میں، اس کےعلاوہ اقرا عزیز بھی بہت اچھا کام کرتی ہیں‘۔
بابر علی نے کہا کہ ’میرا یہی ارادہ ہے کہ اگر میں فلم بناؤں تو ان ہی بچوں کے ساتھ کام کروں‘۔
بابر علی کے انٹرویو کا یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔
بابر علی کی خواہش جان کر سجل علی اور فیروز خان کی جوڑی کو پسند کرنے والے مداح خوشی سے جھوم اٹھے اور بابر علی کے نام یہ پیغام جاری کرتے نظر آئے کہ وہ جلد از جلد اپنے ارادے کو حقیقت بنادیں۔
واضح رہے کہ سجل علی اور فیروز خان ڈراما ’چپ رہو‘ ، ’گُلِ رعنا‘ اور فلم ’زندگی کتنی حسین ہے‘ میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں اور ناظرین کے دلوں پر یہ جوڑی راج کرتی رہی ہے۔ دونوں حقیقی زندگی میں بھی محبت کے رشتے میں بندھے ہوئے تھے لیکن پھر دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی اور ’زندگی کتنی حسین ہے‘ کہ بعد دونوں نے کبھی ایک ساتھ کام نہیں کیا۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction
Celina Jaitly hits back at defamation notices in ongoing family dispute
Shilpa Shinde defends confession on old TV show controversy
Nushrratt Bharuccha MMS controversy: Viral RCB win story sparks frenzy; Watch video
New OTT releases this week: 'Maa Behen', 'Gullak Season 5', 'Brown' and more
Vishal slams Vedant Agarwal’s family over alleged bail celebration
'Cocktail 2' stars turn awkward rumours into joke




