انفوٹینمنٹ

سوشل میڈیا سے دور رہنے والے بالی وڈ اسٹارز کون؟

بالی وڈ کے وہ سپر اسٹارز جنکا سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ نہیں

Web Desk

سوشل میڈیا سے دور رہنے والے بالی وڈ اسٹارز کون؟

بالی وڈ کے وہ سپر اسٹارز جنکا سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ نہیں

بالی وڈ ستارے جو سوشل میڈیا سے دور خوش ہیں
بالی وڈ ستارے جو سوشل میڈیا سے دور خوش ہیں

دنیا بھر میں اب معروف شخصیات کی شہرت کا اندازہ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے فالوورز کی تعداد سے لگایا جاتا ہے یعنی جس کے فالوورز جتنے زیادہ وہ اتنا ہی مشہور مانا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں ان دنوں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام زیادہ مقبول ہے اور اس پر سب سے زیادہ فالوورز عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے ہیں۔

اگرچہ دنیا بھر میں یہ اعزاز رنالڈو کے پاس ہے لیکن بھارت میں یہ اعزاز کرکٹر ویرات کوہلی کے پاس ہے جن کے 270ملین فالوورز ہیں۔

جہاں دنیا میں سیلیبریٹیز انسٹاگرام فالوورز گیم اسٹرانگ کرنے میں مصروف ہیں وہیں بالی وڈ کے چند سپر اسٹارز ایسے بھی ہیں جو اس دنیا سے کوسوں دور اپنی نجی زندگی میں خوش ہیں۔

1۔ رنبیر کپور:

سوشل میڈیا سے دور رہنے والے بالی وڈ اسٹارز کون؟

بلاک بسٹر فلم ’انیمل‘ کے ’رن وجے‘ یعنی رنبیر کپور اگرچہ بالی وڈ متوالوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں اور مداح ان کی نجی زندگی کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے کی خواہش بھی رکھتے ہیں لیکن رنبیر کپور سوشل میڈیا سے دور ہیں اور انہوں نے انسٹاگرام پر بھی اکاؤنٹ نہیں بنایا البتہ ان کی اہلیہ عالیہ بھٹ انسٹاگرام پر متحرک رہتی ہیں جنکی وجہ سے رنبیر کپور کے مداحوں کو رنبیر کی لائف اپڈیٹ ملتی رہتی ہے۔

2۔ سیف علی خان:

سوشل میڈیا سے دور رہنے والے بالی وڈ اسٹارز کون؟

سال 1993 میں بالی وڈ میں فلم ’پرمپرا‘ سے ڈیبیو دینے والے اداکار سیف علی خان بھی سوشل میڈیا پر نہیں ہیں لیکن حال ہی میں انہوں یہ انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک خفیہ اکاؤنٹ سے انسٹاگرام استعمال کرتے ہیں۔

3۔ ریکھا:

سوشل میڈیا سے دور رہنے والے بالی وڈ اسٹارز کون؟

لیجنڈری اداکارہ ریکھا بھی سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ بنانے سے خود کو روک کر بیٹھی ہوئی ہیں لیکن ان کے مداح ان سے اکثر فرمائش کرتے ہیں کہ وہ بھی سوشل میڈیا پر آجائیں تاکہ پُرستار ان سے باآسانی رابطہ کرسکیں۔

4۔ عامر خان:

سوشل میڈیا سے دور رہنے والے بالی وڈ اسٹارز کون؟

بالی وڈ کے ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان جو گزشتہ کئی سالوں سے فقط اچھی اداکاری اور اچھی کہانی پر محنت کرتے نظر آئیں ہیں بالی وڈ کی تقریبِ اسناد میں بھی شرکت کرنے سے گریز کرتے ہیں۔ عامر خان کا ماننا ہے کہ وہ اپنے کام سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنانا چاہتے ہیں کیونکہ وہ ایوارڈ نہیں بلکہ ریوارڈ پر یقین رکھتے ہیں اور شاید یہی وجہ ہے کہ انہیں آج تک سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔

5۔ رانی مکھرجی:

سوشل میڈیا سے دور رہنے والے بالی وڈ اسٹارز کون؟

فلم ’راجا کی آئیگی بارات‘ سے بھارتی فلم نگری میں قدم رکھنے والی رانی مکھرجی بھی بڑی اسکرینز پر دکھنا تو پسند کرتی ہیں لیکن موبائل پر دکھنے والی اسکرین پر پل پل کی خبر سوشل میڈیا کے ذریعے دینا انہیں نہیں پسند۔

تازہ ترین