ویڈیو، سائرہ یوسف کے ’بینگز‘ کی دھوم
سائرہ اپنی اداکاری ہی نہیں بلکہ اپنے حسن و دلکشی کے باعث بھی جانی جاتی ہیں
پاکستانی اداکارہ سائرہ یوسف نے اپنے من پسند ہیئر اسٹائل کی واپسی کیساتھ ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔
ڈرامہ سیریلز ’صنف آہن‘، ’درمیان‘، ’روبرو‘ میں اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھانے والی سائرہ یوسف جس ڈرامے یا فلم میں ہوں اسکی کامیابی لازمی سی بات ہے۔

سائرہ اپنی اداکاری ہی نہیں بلکہ اپنے حسن و دلکشی کے باعث بھی جانی جاتی ہیں، بڑے بڑے برانڈز ان سے کولابریشن کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
آج کل اداکارہ اپنے پرانے روپ میں واپس آگئی ہیں جس سے وہ خود بھی بے حد خوش دکھائی دے رہی ہیں۔
انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ٹرانزیشن ویڈیو جاری کی، اس ویڈیو میں پہلے انہیں لمبے بالوں میں دیکھا جاسکتا ہے پھر یکدم ہی وہ بینگز یعنی ماتھے تک کٹے بالوں کے نئے ہیئر اسٹائل میں نمودار ہوئیں تو انکا لُک ہی بالکل بدلا ہوا تھا۔
اس ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’بینگز پر واپسی کیونکہ مجھے ان سے پیار ہے۔‘
اس پوسٹ میں انہوں نے اپنی بہن پلوشہ یوسف کو بھی ٹیگ کیا جس سے انہوں نے اپنا یہ نیا ہیئر اسٹائل بنوایا تھا۔
-
اسکینڈلز 51 منٹ پہلے
'گھٹیا ذہنیت' بی پراک کا رنویر الٰہ آبادیہ کے پوڈکاسٹ میں شرکت سے انکار
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
ہانیہ عامر بھی بالی وڈ میں کام ڈھونڈنے لگیں
-
وائرل اسٹوریز 2 گھنٹے پہلے
'میڈیا اسٹار نہیں بناتا' فیروز خان کے دفاع میں حمائمہ ملک بول پڑیں
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
گلوکاری سے لیکر اداکاری تک، فرحان سعید ہر فن مولا