انفوٹینمنٹ

ماورا حسین کو سوشل میڈیا پر ’باڈی شیمنگ‘ کا سامنا

ماورا حسین کی اخلاقیات سب کے دل جیت گئی

Web Desk

ماورا حسین کو سوشل میڈیا پر ’باڈی شیمنگ‘ کا سامنا

ماورا حسین کی اخلاقیات سب کے دل جیت گئی

ماورا حسین کی انسٹاگرام پر پوسٹ پر ڈاکٹر کا کمنٹ توجہ کا مرکز کیوں؟
ماورا حسین کی انسٹاگرام پر پوسٹ پر ڈاکٹر کا کمنٹ توجہ کا مرکز کیوں؟

پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کو نئی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سے باڈی شیمنگ کا سامنا کرنا پڑگیا۔

ماورا حسین نے کئی ڈراموں میں متاثر کن کردار ادا کیے ہیں جن میں ’نوروز‘، ’نیم‘، ’ثبات‘، ’آنگن‘ اور دیگر شامل ہیں۔

معصوم صورت والی اداکارہ ماورا حسین دبلی پتلی ہونے کے سبب اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر ٹرول ہوتی رہتی ہیں اور ایسا ہی کچھ حال ہی میں اداکارہ کے ساتھ ایک مرتبہ پھر ہوا لیکن انہوں نے ٹرولنگ پر مزاح سے بھرپور ردِعمل دے کر بات کو آیا گیا کردیا۔

ماورا حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں شامل تصاویر میں وہ سفید شرٹ پر اسکینی کراسیٹ ٹاپ پہنی نظر آئیں جس کے ساتھ انہوں نے ہلکی ڈھیلی پینٹس پہنیں۔

اگرچہ ماورا حسین اس لُک میں بے حد اسٹائلش لگ رہی تھیں لیکن سوشل میڈیا صارفین نے ان کے اسٹائل کے بجائے ان کے دبلے پن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’ایک ڈاکٹر ہوتے ہوئے میں آپ کے باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) کو اپروو نہیں کرتی، آپ کھانا کھائیں’ ، جس پر ماورا حسین نے جواب دیا کہ ’ ہاہا آپ کی مریض ہوتے ہوئے مجھے اپنی ڈاکٹر پاکستان میں واپس چاہئے‘۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

ایک صارف نے لکھا کہ ’ سانس کہاں سے آتا ہے اس میں؟‘ اس پر ماورا حسین نے ردِعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’ نہیں آتا‘۔

ایک اور سوشل میڈیا صارف نے اداکارہ کی جسامت کا مزاق اڑاتے ہوئے لکھا کہ ’لکڑی پہ کاٹی‘ ، جس پر ماورا نے جواب دیا کہ ’لکڑی کی کاٹی، کاٹی کا گھوڑا‘۔

ماورا حسین کا ناقدین کی تنقید کا بُرا ماننے کے بجائے ان کو تہذیب کے دائرے میں رہتے ہوئے جواب دینا ان کے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

تازہ ترین