پاکستان

وفاقی حکومت نے عاشورہ کی 2 روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا

وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

Web Desk

وفاقی حکومت نے عاشورہ کی 2 روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا

وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

وفاقی حکومت نے 16 جولائی بروز منگل اور 17 جولائی بروز بدھ کو 9 اور 10 محرم الحرام کی مناسبت سے 2 روزہ عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے 2 روزہ تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے عاشورہ (نویں اور دسویں محرم الحرام) کی مناسبت سے 16 اور 17 جولائی کو 2 روز کی چھٹیوں کی منظوری دی ہے۔

محرم کے آغاز کے ساتھ ملک بھر کے مسلمان اس مہینے کے سب سے خاص دن (9 اور 10 محرم) کی تیاریاں شروع کردیتے ہیں جنہیں عاشورہ بھی کہا جاتا ہے۔

میدانِ کربلا میں امام حسین علیہ السلام کی شہادت کی یاد میں عاشورہ کو مسلم دنیا میں تاریخی اور روحانی اہمیت حاصل ہے۔

اس موقع پر تعطیلات کا مقصد اِس بات کو یقینی بنانا ہوتا ہے کہ عاشورہ کی مناسبت سے ماتمی جلوس اور مجالس کا پوری عقیدت کے ساتھ اہتمام کیا جاسکے۔

وفاقی وزارت داخلہ نے محرم الحرام میں سکیورٹی صورتحال کے مد نظر ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا ہے۔

وفاقی حکومت نے صوبوں کی درخواست پر فوج کو بطور کوئیک ریسپانس فورس تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔

وزارت داخلہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبوں کو فوج کی تعیناتی کی جگہ اور تعداد کا اختیار ہو گا، فوج کی واپسی سے متعلق فیصلہ اسٹیک ہولڈرز کے درمیان باہمی مشاورت سے کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی فوج تعینات کی جائے گی۔

تازہ ترین