وائرل اسٹوریز

'شادی سے پہلے ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ بچے مسلمان ہوں گے'

مجھے نہیں لگتا کہ بچے کبھی عیسائیت کی طرف جائیں گے، حسن احمد

Web Desk

'شادی سے پہلے ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ بچے مسلمان ہوں گے'

مجھے نہیں لگتا کہ بچے کبھی عیسائیت کی طرف جائیں گے، حسن احمد

شادی سے پہلے ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ بچے مسلمان ہوں گے

معروف مسیحی ماڈل و اداکارہ سنیتا مارشل نے کہا ہے کہ جب حسن احمد کے ساتھ ان کا رشتہ طے ہی ہورہا تھا اس وقت ہی ہم نے یہ فیصلہ کرلیا تھا کہ بچے مسلمان ہوں گے۔

سنیتا مارشل اور ان کے شوہر حسن احمد نے مسرت مصباح کے یوٹیوب شو میں شرکت کرتے ہوئے بین المذاہب شادی میں بچوں کی پرورش کے حوالے سے کھل کر بات کی۔

مسرت مصباح نے سوال کیا کہ بڑے ہوتے ہوئے بچوں کی جانب مذہب سے متعلق کافی سوالات پوچھے جائیں گے اس بارے میں کیا آپ تیار ہیں؟

جس پر سنیتا نے کہا کہ یہ ’ہمارے لیے اسلیے کچھ آسان ہوگیا تھا کہ جب ہماری شادی نہیں ہوئی تھی جب رشتہ طے ہی ہورہا تھا اس وقت ہی ہم نے یہ فیصلہ کرلیا تھا کہ بچے مسلمان ہوں گے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’میں بچوں کو بیچ میں پھنسانا نہیں چاہتی تھی، میں چاہتی تھی کہ وہ ایک ہی راستے پر چلیں، البتہ انہیں بتاؤں گی ضرور کہ میں مسیحی ہوں اور عیسائیت کی پیروی کرتی ہوں لیکن آپ مسلمان ہو‘۔

جس کے بعد مسرت مصباح نے حسن احمد سے سوال کیا کہ اگر بچے باہر پڑھنے جاتے ہیں اور وہاں سے آکر آپ کی بیٹی آپ سے کہتی ہے کہ میں اپنی والدہ کے مذہب کو فالو کرنا چاہتی ہوں تو آپ کیا کریں گے؟

جس پر حسن احمد نے کہا کہ میں نے اس بارے میں سوچا ہے، بطور والد اگر آپ کا مذہب پر بہت پختہ یقین ہو اور آپ اس بارے میں سوچیں تو آپ کو تھوڑا دھچکا پہنچتا ہے کہ کیا ہوگا کہ اگر وہ واپس آکر ایسا کہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ 'اگر آپ کی نیت اچھی ہو، آپ کے ارادے مخلص ہوں اور آپ اچھی نیت سے ایک چیز چاہتے ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ ایسا کبھی نہیں ہونے والا۔

بات کو جاری رکھتے ہوئے اداکار نے کہا کہ اگر کبھی ایسا ہوا بھی تو میں اشتعال میں نہیں آؤں گا، میں اس کی بات سنوں گا اور اس سے پوچھوں گا کہ کیا آپ نے اس پر ریسرچ کی ہے اور اگر اس نے جواب دیا کہ نہیں تو میں اس سے کہوں گا کہ اس پر ریسرچ کرو اور پھر لاجک کے ساتھ مجھ سے بات کرو۔

حسن احمد نے کہا کہ میری بیٹی کی اچھی بات یہ ہے کہ وہ بہت لاجک پسند ہے اگر آپ اس سے کوئی غیر منطقی بات کرتے ہیں تو وہ سوال اور وجہ پوچھتی ہے۔

تازہ ترین