اسکینڈلز

ٹی وی اینکر عائشہ جہانزیب تشدد کا شکار، شوہر گرفتار

اینکر نے شوہر کے خلاف پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا۔

Web Desk

ٹی وی اینکر عائشہ جہانزیب تشدد کا شکار، شوہر گرفتار

اینکر نے شوہر کے خلاف پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا۔

ٹی وی اینکر عائشہ جہانزیب تشدد کا شکار، شوہر گرفتار

نجی ٹی وی کی معروف میزبان و اینکر عائشہ جہانزیب کے شوہر حارث علی کے خلاف اپنی اہلیہ پر حملہ کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اینکر نے اپنی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر جاری کی جس میں ان کا چہرہ بری طرح زخمی نظر آرہا ہے۔

عائشہ جہانزیب نے اپنے میڈیکل چیک اپ کے بعد سرور روڈ پولیس اسٹیشن میں اپنے شوہر حارث کے خلاف مبینہ طور پر قتل کی کوشش کا مقدمہ درج کرایا۔

ٹی وی میزبان عائشہ جہانزیب نے مقدمے میں الزام لگایا ہے کہ حارث علی نے انہیں اور ان کے بچوں دونوں کو زبانی اور جسمانی بدسلوکی کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ کہ شوہر حارث علی نے اس سال انہیں 3 مرتبہ تشدد کا نشانہ بنایا اور انہوں نے محض اس لیے یہ سب برداشت کیا کہ گھر بچ جائے لیکن اس ٓ بار شوہر نے انہیں زخمی کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے اور بچوں کو شوہر سے شدید خطرہ ہے۔

مقدمے کے اندراج کے بعد لاہور کی مقامی عدالت نے حارث علی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ حارث علی عائشہ جہانزیب کے دوسرے شوہر ہیں جن سے انہوں نے اپنے پہلے شوہر کے انتقال کے بعد شادی کی تھی، عائشہ کے اپنے سابق شوہر سے تین بچے تھے اور ان کے دوسرے شوہر حارث سے دو بچے ہیں۔

ایک ٹی وی شو کے دوران عائشہ نے انکشاف کیا تھا کہ ان کی والدہ نے کینسر کی تشخیص کے بعد ان پر دوبارہ شادی کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔

اگرچہ انہوں نے ابتدا میں اس سے انکار کیا لیکن آخرکار وہ اپنی والدہ کے اصرار پر دوسری شادی کے لیے مان گئیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اینکر عائشہ جہانزیب پر شوہر کے تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔

مریم نواز کی عائشہ جہانزیب کو بہترین طبی سہولتیں دینے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ خواتین میری ریڈ لائن ہیں، ان پر تشددکے واقعات برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

تازہ ترین