انفوٹینمنٹ

رینا کے ساتھ شادی پر 10 روپے سے بھی کم خرچہ آیا تھا، عامر خان

بالی وڈ اسٹار نے پہلی بیوی سے خفیہ کورٹ میرج کی تھی۔

Web Desk

رینا کے ساتھ شادی پر 10 روپے سے بھی کم خرچہ آیا تھا، عامر خان

بالی وڈ اسٹار نے پہلی بیوی سے خفیہ کورٹ میرج کی تھی۔

رینا دتا سے عامر خان 21برس کی عمر میں 1986ء میں شادی کر چکے تھے۔
رینا دتا سے عامر خان 21برس کی عمر میں 1986ء میں شادی کر چکے تھے۔

بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی رینا دتاکے ساتھ ہوئی پہلی شادی میں 10 روپے سے بھی کم خرچہ ہوا تھا۔

عامر خان اور رینا دتا کی محبت کی کہانی 1980 کی دہائی کے اوائل میں شروع ہوئی، رینا نے ابتدا میں عامر کی تجویز کو مسترد کر دیا تھا۔

تاہم دونوں نے بالآخر ڈیٹنگ شروع کر دی تھی اور رینا نے عامر کی پہلی فلم، قیامت سے قیامت تک کے گانے 'پاپا کہتے ہیں' میں ایک مختصر کردار بھی ادا کیا تھا۔

اپنی 'سستی ترین' شادی کو یاد کرتے ہوئے عامر نے ایک پرانے انٹرویو میں بتایا تھا کہ 'میں نے تین گواہوں کے ساتھ کورٹ میرج کے ذریعے خفیہ طور پر رینا سے شادی کی تھی، رینا کے ساتھ میری شادی سب سے زیادہ سستی تھی'۔

تفصیل بتاتے ہوئے بالی وڈ اسٹار نے بتایا کہ میں 211 نمبر کی بس میں بیٹھا اور 50 پیسے کا ٹکٹ خریدا، جس کے ذریعے میں باندرہ اسٹیشن ویسٹ پر اترا، پل پار کیا اور ہائی وے کی طرف چل پڑا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے اس شاہراہ کو عبور کیا اور گرہا نرمان بھون میں داخل ہوا، جہاں شادی رجسٹرار کا دفتر ہے، اس طرح میری پہلی شادی پر میرا 10 روپے سے بھی کم خرچہ ہوا۔

تاہم جوڑے کی ازدواجی خوشی قلیل المدتی تھی اور شادی کے 16 سال بعد عامر خان اور رینا دتا نے 2002 میں علیحدگی اختیار کر لی۔

دونوں کے 2 بچے ایک بیٹا جنید خان اور ایک بیٹی ایرا خان ہیں۔

پہلی بیوی سے علیحدگی کے اس فیصلے کو عامر خان نے بعد میں ان دونوں اور ان کے خاندانوں کے لیے 'تکلیف دہ' قرار دیا تھا۔

تازہ ترین